ہریش راؤ کی قیادت میں بی آر ایس نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا
حیدرآباد ، 29 مارچ (ہ س) بی آر ایس کے ارکان اسمبلی نے پولیس، آر ٹی سی اور بی سی ویلفیر سے متعلق حکومت کے موقف کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پارٹی کے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے کانگریس حکومت کے رویہ پر شدید ناراضگی کا
ہریش راؤ کی قیادت میں بی آر ایس نے  اسمبلی سے واک آؤٹ کیا


حیدرآباد ، 29 مارچ (ہ س) بی آر ایس کے ارکان اسمبلی نے پولیس، آر ٹی سی اور بی سی ویلفیر سے متعلق حکومت کے موقف کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پارٹی کے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے کانگریس حکومت کے رویہ پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت محکمہ پولیس کی فلاح و بہبود کو نظرانداز کررہی ہے حالانکہ پولیس دن رات ریاست اور عوام کی خدمت میں مصروف رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ ہمیشہ پولیس کا احترام کرتے تھے اور ان کے دور میں کئی جائیدادوں پر تقررات کئے گئے اور کمشنریٹس قائم کئے گئے لیکن موجودہ حکومت اس شعبہ پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ ہریش راؤ نے الزام عائد کیا کہ پولیس ملازمین کے ٹی اے، ڈی اے، سرنڈر لیویز اور دیگر بقایا جات زیر التواء ہیں جبکہ بیلف سیکوریٹی اسکیم بھی محدود کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں ترقیوں کا عمل رکا ہوا ہے اور 2024 کے بعد نئے تقررات نہیں ہوئے۔ ستم ظریفی یہ ہیکہ پولیس کے بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے 400 کروڑ روپے کی کمی کردی گئی ہے جبکہ اس میں اضافہ ہونا چاہئے تھا۔ ہریش راؤ نے آر ٹی سی ملازمین اور بی سی ویلفیر سے متعلق وعدوں کی عدم تکمیل پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کئی اہم مسائل پر حکومت سے کوئی واضح جواب یا یقین دہانی نہیں دی گئی جس پر بی آر ایس انہیں مسائل کے خلاف بطور احتجاج اسمبلی سے واک آؤٹ کررہی ہے اور عوام مفادات کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande