
جموں, 29 مارچ (ہ س)جموں و کشمیر یو ٹی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اتوار کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2500 میٹر سے زائد بلندی والے علاقوں میں درمیانے درجے کے برفانی تودے گرنے کا امکان ہے۔اتھارٹی کے مطابق ڈوڈہ ضلع، کشتواڑ ضلع، پونچھ ضلع اور رام بن ضلع کے بالائی علاقوں میں برفانی تودوں کا خطرہ برقرار ہے۔حکام نے متعلقہ اضلاع کے لوگوں، سیاحوں اور مہم جو افراد کو ہدایت دی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ محکموں سے رابطہ کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر