
علی گڑھ،29 مارچ (ہ س)۔
علی گڑھ
منڈل کے ایٹہ ضلع میں آنگن واڑی کارکنان بھرتی معاملے میں بدعنوانی کے الزام پر سی ڈی او کی معطلی کے بعد کمشنر سنگیتا سنگھ نے سخت پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری منصوبوں میں بے ضابطگی یا کمیشن خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوامی مفاد کی اسکیموں میں ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
کمشنری آڈیٹوریم میں منعقدہ ڈویژنل جائزہ میٹنگ میں کمشنر نے کہا کہ مالی سال کے اختتام پر بجٹ خرچ کرنے کے نام پر غلط ادائیگی یا کمیشن لینے کی شکایت ملی تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت قدم اٹھایا جائے گا۔ ایٹا واقعے سے سبق لیتے ہوئے سبھی محکموں کو شفافیت اور جوابدہی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی گئی۔بجلی محکمہ کی کارکردگی پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا بغیر پیشگی تیاری کے کنکشن کاٹنے سے تہواروں کے دوران عام لوگوں کو پانی سمیت کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ہ
دایت دی گئی کہ بجلی صارفین کو بل جمع کرنے، کنکشن بحال کرانے میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو،سبھی ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دیا کہ حکومت سے ملنے والے بجٹ کا سو فیصد درست استعمال یقینی بنایا جائے۔ محکموں کے پورٹل پر مالی اور عملی پیش رفت کو وقت پر اپ لوڈ کیا جائے تاکہ درجہ بندی میں بہتری آئے۔آئی جی آر ایس اور سی ایم ہیلپ لائن کی جائزہ میٹنگ میں زیر التوا معاملات اور بڑھتی ہوئی غیر مطمئن رائے پر تشویش ظاہر کی گئی۔ کمشنر نے کہا کہ شکایات کے حل میں ثبوت اپ لوڈ کر معیاری اور موثر کارروائی کی جائے۔ گندم خرید مراکز اور ذخیرہ کی تیاری وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ کسانوں کو کوئی دقت نہ ہو۔ آیوشمان یوجنا کے تحت اہل فائدہ اٹھانے والوں کو ترجیحی بنیاد پر شامل کیا جائے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ