پانچ دن بعد بھی دکانوں تک راشن نہیں پہنچا، غریب دربدر بھٹکنے پر مجبور
علی گڑھ, 29 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ حکومت غریبوں کو مفت راشن دے کر راحت پہنچانے کا دعویٰ کر رہی ہے، مگر زمینی حقیقت اس کے برعکس نظر آ رہی ہے۔ ضلع میں راشن کی تقسیم شروع ہوئے 5 دن سے زیادہ گزر چکے ہیں، مگر اسکے باوجود بیشتر دکانوں تک ابھی تک راش
راشن کے انتظار میں لوگ


علی گڑھ, 29 مارچ (ہ س)۔

علی گڑھ

حکومت غریبوں کو مفت راشن دے کر راحت پہنچانے کا دعویٰ کر رہی ہے، مگر زمینی حقیقت اس کے برعکس نظر آ رہی ہے۔ ضلع میں راشن کی تقسیم شروع ہوئے 5 دن سے زیادہ گزر چکے ہیں، مگر اسکے باوجود بیشتر دکانوں تک ابھی تک راشن نہیں پہنچ سکا۔ خاص طور پر شہری علاقوں کی حالت کافی خراب ہے۔ منگل تک 20 ؍فیصد سے بھی کم دکانوں پر راشن پہنچ سکا، جس کی وجہ سے ہر روز سیکڑوں کارڈ ہولڈر راشن کی دکانوں پر پہنچ رہے ہیں، مگر خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔ کئی کئی گھنٹے لائن میں کھڑے رہنے کے بعد بھی لوگوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مجبوراً غریب خاندان بازار سے مہنگا آٹا اور چاول خریدنے پر مجبور ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande