کئی ماہ سے لاپتہ نوجوان کو بی جے پی نے نامزد کونسلر بنا دیا
علی گڑھ, 29 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ نگر نگم کے لیے نامزد کیے گئے10 ؍کونسلروں کی فہرست میں ایک ایسا نام بھی شامل ہے، جو کئی ماہ سے لاپتہ ہے۔ ساسنی گیٹ تھانے میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے ماموں کی بیٹی کے ساتھ لاپتہ ہ
کئی ماہ سے لاپتہ نوجوان کو بی جے پی نے نامزد کونسلر بنا دیا


علی گڑھ, 29 مارچ (ہ س)۔

علی گڑھ

نگر نگم کے لیے نامزد کیے گئے10 ؍کونسلروں کی فہرست میں ایک ایسا نام بھی شامل ہے، جو کئی ماہ سے لاپتہ ہے۔ ساسنی گیٹ تھانے میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے ماموں کی بیٹی کے ساتھ لاپتہ ہے۔ فہرست میں ایک ایسا نام بھی شامل ہے، جس نے پہلے بی جے پی کے امیدوار کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔ فہرست جاری ہوتے ہی پارٹی میں بحث شروع ہو گئی ہے۔ کئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لگتا ہے فہرست بغیر مناسب غوروخوض کے بھیج دی گئی ہے۔

فہرست کے مطابق پرتیبھا کالونی کی سشیلا راجپوت، رام باغ کالونی کے اجیت چودھری، بیگم باغ کے وید پرکاش سسودیا، گاندھی نگر کے سبھاش بابو گپتا، شیو نگر کے نیلیش اپادھیائے، بڑا گوہر کے علی سمانا، سرائے ماہن سنگھ کے وپن چنچل والمیکی، بیگم باغ کے ویریندر سنگھ سویتا، جوالاپوری کے ارون کمار شرما، سرسیدار نگر نگلہ مالاح کے دلیپ نشاد اور آر کے پورم آگرہ روڈ کے گروداس پرجاپتی کو نامزد کونسلر بنایا گیا ہے۔ ان میں وپن چنچل والمیکی کا نام دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، کیونکہ وہ آٹھ ماہ سے زیادہ عرصے سے شہر میں نہیں ہے۔ اسکے اہل خانہ نے 21 ؍مئی 2025 کو ساسنی گیٹ تھانے میں اسکی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ پولیس کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ وہ اپنے ماموں کی بیٹی کے ساتھ لاپتہ ہے اور دونوں کا اب تک کوئی سراغ نہیں ملا۔ دوسری طرف، گاندھی نگر کے سبھاش بابو گپتا کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ کونسلر کا انتخاب بی جے پی امیدوار کے خلاف آزاد حیثیت سے لڑا تھا، جس کی وجہ سے پارٹی کارکنوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں صدر راجیو شرما نے کہا کہ یہ نام پہلے ہی بھیجے جا چکے تھے، اسی وجہ سے وپن کا نام فہرست میں شامل ہو گیا۔ اب اسمیں ترمیم کی جائے گی اور اعلی قیادت کو اسکی اطلاع دے دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سبھاش بابو گپتا ایک سینئر کارکن ہیں اور یہ درست ہے کہ انہوں نے کونسلر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande