بلڈھانہ میں پک اپ الٹنے سے دو افراد ہلاک، 23 زخمی
بلڈھانہ ، 29 مارچ (ہ س) بلڈھانہ ضلع کے مہکر تعلقہ میں ناندا پھاٹا کے قریب ایک پک اپ گاڑی الٹنے سے دو افراد ہلاک جبکہ 23 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ 29 مارچ کی صبح پیش آنے والے اس حادثے میں تمام زخمیوں کو فوری طور پر مہکر دیہی اسپتال میں داخل کرایا
Accident Maha Buldhana Pickup Overturn


بلڈھانہ ، 29 مارچ (ہ س) بلڈھانہ ضلع کے مہکر تعلقہ میں ناندا پھاٹا کے قریب ایک پک اپ گاڑی الٹنے سے دو افراد ہلاک جبکہ 23 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ 29 مارچ کی صبح پیش آنے والے اس حادثے میں تمام زخمیوں کو فوری طور پر مہکر دیہی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق لاتور ضلع کے احمد پور علاقے کے رہائشی افراد سیلانی بابا کے درشن کیلئے پک اپ گاڑی سے بلڈھانہ جا رہے تھے۔ جیسے ہی گاڑی مہکر کے ناندا پھاٹا کے قریب پہنچی، ڈرائیور کو اچانک جھپکی آ گئی جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 23 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ مہلوکین کی شناخت ارمان شریف باغوان (16) اور ریحان سعیدو باغوان (17) کے طور پر ہوئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande