
واشنگٹن،28مارچ(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وِٹکوف نے جمعے کے روز امریکہ کی طرف سے امید ظاہر کی کہ آئندہ ہفتے ایران کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی۔ایران میں بعض لوگ اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ مذاکرات ہو رہے ہیں لیکن میرے خیال میں اس کمرے میں موجود ہر شخص جانتا ہے کہ ہم مذاکرات کر رہے ہیں۔ یہ بات واضح ہے،‘ وِٹکوف نے میامی، فلوریڈا میں ایف آئی آئی کے اجلاس میں کہا۔انہوں نے چند بحری جہازوں کے آبنائے ہرمز سے گذر سکنے کی طرف اشارہ کیا اور اسے ’بہت اچھی علامت‘قرار دیا۔
ایف آئی آئی سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طے شدہ خطاب سے کچھ دیر پہلے بات کرتے ہوئے وِٹکوف نے کہا کہ وہ امن معاہدہ چاہتے ہیں۔ لیکن وہ طاقت کے ذریعے قیامِ امن پر بھی یقین رکھتے ہیں۔ دباو¿ کے بغیر آپ کبھی کسی کو مذاکرات کی میز پر نہیں لا سکیں گے۔سفارت کار اور امریکی صدر کے قریبی ساتھی نے ایران کے لیے کئی شرائط کا ذکر کیا جن میں یورینیم کی افزودگی نہ کرنا اور غیر ریاستی ملیشیا کی حمایت روکنا شامل ہے۔ہمارے پاس ایک 15 نکاتی منصوبہ ہے جو کچھ دیر سے ایرانیوں کے پاس ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ جواب دیں گے اور اس سے مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا: ہم سمجھتے ہیں کہ اس ہفتے ملاقاتیں ہوں گی۔ ہم یقیناً اس کے لیے پ±رامید ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan