جے شنکر نے فرانس میں جی 7 وزرائے خارجہ سے عالمی نظم و نسق میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا
جے شنکر نے فرانس میں جی 7 وزرائے خارجہ سے عالمی نظم و نسق میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا پیرس، 27 مارچ (ہ س)۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے فرانس میں ہو رہی جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں حصہ لیا۔ انہوں نے ’’عالمی نظم و نسق میں اصلاح
ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر فرانس میں۔ فوٹو: جے شنکر کے ایکس ہینڈل سے


جے شنکر نے فرانس میں جی 7 وزرائے خارجہ سے عالمی نظم و نسق میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا

پیرس، 27 مارچ (ہ س)۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے فرانس میں ہو رہی جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں حصہ لیا۔ انہوں نے ’’عالمی نظم و نسق میں اصلاحات‘‘ کے موضوع پر سیشن سے خطاب کیا۔ اگرچہ ہندوستان جی 7 کا رکن نہیں ہے، تاہم اس تقریب کے صدر کی حیثیت سے فرانس نے ہندوستان کو مدعو کیا ہے۔ فرانس کی دعوت پر جے شنکر کل روانہ ہوئے تھے۔ یہ میٹنگ دارالحکومت پیرس کے قریب واکس-ڈی-سیرنے ایبے میں ہو رہی ہے۔

جے شنکر نے میٹنگ کی کچھ تصاویر اور اپنی شرکت کے سلسلے میں ’’ایکس‘‘ پر پوسٹ کیا، ’’جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے سیشن میں، میں نے عالمی نظم و نسق میں اصلاحات کے موضوع پر مدعو شراکت داروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ میں نے یو این ایس سی (سلامتی کونسل) میں اصلاحات، امن مشن کی مہمات کو منظم کرنے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سپلائی چین کو مضبوط بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ خاص طور پر، میں نے ’گلوبل ساوتھ‘ کی توانائی کے چیلنجوں، کھاد کی فراہمی اور غذائی تحفظ سے وابستہ خدشات کو اٹھایا۔‘‘ قابلِ ذکر ہے کہ فرانس پہنچنے پر جے شنکر کا وہاں کے وزیر خارجہ جین-نوئیل بیروٹ نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande