
ہندوستانی کھیلوں کی دنیا میں 28 مارچ کا دن کئی تاریخی کامیابیوں اور ریکارڈز کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ 28 مارچ 2000 کو کپل دیو کے نام درج ایک بڑا ٹیسٹ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ویسٹ انڈیز کے قدآور تیز گیندباز کورٹنی واش نے زمبابوے کے خلاف سبینا پارک میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں اپنی 435 ویں وکٹ حاصل کر کے کپل دیو کے 434 ٹیسٹ وکٹوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
کپل دیو نے 1994 میں عظیم گیندباز رچرڈ ہیڈلی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی تھی۔ اس وقت یہ ایک عالمی ریکارڈ تھا اور ہندوستانی کرکٹ کے لیے فخر کا لمحہ بھی۔ اگرچہ وقت کے ساتھ ریکارڈ بدلے، لیکن کپل دیو کی خدمات اور ان کی آل راونڈ صلاحیت آج بھی ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں سنہری حروف میں درج ہے۔ دوسری طرف، کورٹنی واش نے اپنے کیریئر میں 519 وکٹیں لے کر خود کو عظیم ترین تیز گیندبازوں میں شامل کیا۔
دیگر اہم واقعات:
1930 - ترکیہ میں یورپی ماڈل کو اپناتے ہوئے جدیدیت کی لہر چلی۔ صنعتوں کی ترقی کے درمیان دارالحکومت انگورا کو انقرہ اور اہم شہر قسطنطنیہ کو استنبول کا نام دیا گیا۔
1941 - نیتا جی سبھاش چندر بوس نظر بندی سے بچ کر برلن پہنچے تھے۔
1959 - چین نے تبت کی حکومت تحلیل کی اور پانچھن لاما کو عہدے پر فائز کیا۔
1977 - مرار جی دیسائی کی قیادت میں ملک میں پہلی غیر کانگریسی حکومت کی تشکیل۔
1998 - اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے پارلیمنٹ میں 261 کے مقابلے 274 ووٹوں سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔
2005 - انڈونیشیا کے جزیرہ سماترا میں طاقتور زلزلے سے بھاری تباہی۔
2006 - امریکہ نے پاکستان کے پشاور میں واقع اپنا قونصل خانہ بند کیا۔
2007 - امریکہ میں سینیٹ نے عراق سے فوجوں کی واپسی کی منظوری دی۔
2008 - آسکر ایوارڈ یافتہ اور اسکرپٹ رائٹر ایبی مین کا انتقال۔
2011 - ملک میں شیروں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ سال 2006 میں ان کی تعداد 1411 تھی جو 21 فیصد بڑھ کر 1706 ہو گئی۔
2013 - انٹرنیٹ پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ ہوا۔
2015 - سائنا نہوال دنیا کی نمبر ون خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی بنیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن