امریکہ 6 اپریل تک ایران کے توانائی کے پلانٹس پر حملہ نہیں کرے گا
امریکہ 6 اپریل تک ایران کے توانائی کے پلانٹس پر حملہ نہیں کرے گا واشنگٹن/تہران، 27 مارچ (ہ س)۔ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان 28 فروری سے چھڑی جنگ پر اب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تیور کچھ نرم پڑے ہیں۔ انہوں نے اہم اعلان کیا ہے کہ امریکہ 06 اپریل تک
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ فوٹو: انٹرنیٹ میڈیا


امریکہ 6 اپریل تک ایران کے توانائی کے پلانٹس پر حملہ نہیں کرے گا

واشنگٹن/تہران، 27 مارچ (ہ س)۔ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان 28 فروری سے چھڑی جنگ پر اب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تیور کچھ نرم پڑے ہیں۔ انہوں نے اہم اعلان کیا ہے کہ امریکہ 06 اپریل تک ایران کے توانائی کے پلانٹس پر حملہ نہیں کرے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ وہ ایرانی توانائی کے پلانٹس پر حملے پر لگی روک کو ایک ہفتے سے زیادہ وقت کے لیے بڑھا رہے ہیں۔

سی بی ایس نیوز اور الجزیرہ چینل کی رپورٹس میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ نے ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر اعلان کیا کہ امریکہ ایرانی توانائی کے پلانٹس پر حملوں پر لگی روک کو 06 اپریل تک بڑھائے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایرانی حکومت کی درخواست پر اس روک میں توسیع کر رہے ہیں۔ صدر نے اس سے قبل پیر کو ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے پر پانچ دن کی روک کا اعلان کیا تھا، جو ہفتہ کو ختم ہونے والی ہے۔

انہوں نے لکھا، ’’ایرانی حکومت کی درخواست کے مطابق، براہِ کرم اس بیان کو اس بات کا ثبوت مانیں کہ میں توانائی کے پلانٹس کو تباہ کرنے کی مدت کو 10 دنوں کے لیے بڑھا کر پیر، 06 اپریل 2026 کو رات 8.00 بجے (ایسٹرن ٹائم) تک کر رہا ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’بات چیت جاری ہے اور ’فیک نیوز میڈیا‘ اور دیگر لوگوں کے برعکس دیے گئے غلط بیانات کے باوجود، گفتگو بہت اچھی چل رہی ہے۔ اس معاملے پر توجہ دینے کے لیے آپ کا شکریہ!‘‘

انہوں نے کہا، ’’ایران نے سات دن مانگے تھے۔ میں نے کہا، ’میں 10 دن دے رہا ہوں، کیونکہ آپ نے مجھے جہاز دیے‘۔‘‘ ان کا اشارہ ان کئی تیل بردار جہازوں (ٹینکرز) کی طرف تھا، جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ایران نے خیر سگالی کے طور پر انہیں آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی۔ دریں اثنا، ایران کے ایک رہنما نے کہا کہ تہران میں حکام کو امریکہ کی امن تجویز موصول ہوئی ہے، تاہم اس افسر نے امن تجویز کو یکطرفہ قرار دیا ہے۔

اسی دوران، پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد جنگ ختم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششوں کے تحت امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان پیغامات پہنچا رہا ہے۔ اس کوشش میں ترکیہ اور مصر بھی تعاون کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande