شیئر بازار میں آج رام نومی کی چھٹی، بی ایس ای اور این ایس ای پر نہیں ہوگا کاروبار
نئی دہلی، 26 مارچ (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج چھٹی رہنے والی ہے۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) میں آج کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔ شیئر بازار میں رام نومی کے موقع پر یہ چھٹی دی گئی ہے۔ آج کی چھٹی کی وجہ سے اس
شیئر بازار کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 26 مارچ (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج چھٹی رہنے والی ہے۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) میں آج کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔ شیئر بازار میں رام نومی کے موقع پر یہ چھٹی دی گئی ہے۔ آج کی چھٹی کی وجہ سے اس کاروباری ہفتے میں صرف چار دن ہی ٹریڈنگ ہوگی۔ اس کے اگلے ہفتے بھی شیئر بازار دو دن بند رہے گا۔ شیئر بازار میں مہاویر جینتی کے باعث 31 مارچ کو اور گڈ فرائیڈے کی وجہ سے 3 اپریل کو چھٹی رہنے والی ہے۔ اس طرح اگلے ہفتے صرف تین دن ہی کاروبار ہوگا۔

اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری کردہ سرکولر میں کہا گیا ہے کہ آج بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) میں ایکویٹی، ایکویٹی ڈیریویٹیوز، سیکیورٹیز لینڈنگ اینڈ بوروینگ (ایس ایل بی)، کرنسی ڈیریویٹیوز اور انٹرسٹ ریٹ ڈیریویٹیوز میں کوئی ٹریڈنگ نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ کموڈٹی ڈیریویٹیوز سیگمنٹ میں صبح کا سیشن بھی بند رہے گا۔

رام نومی کی چھٹی ہونے کی وجہ سے ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) میں بھی آج صبح کے سیشن میں کسی بھی طرح کا کوئی کاروبار نہیں ہوگا، ایم سی ایکس پر ٹریڈنگ مکمل طور پر بند رہے گی۔ مطلب آج کموڈٹی مارکیٹ میں صبح 9 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک ٹریڈنگ نہیں ہوگی۔ تاہم شام کے سیشن میں 5 بجے سے رات 11:30 یا 11:55 بجے تک معمول کے دنوں کی طرح ہی ٹریڈنگ ہوگی۔

شیئر بازار کے ہالیڈے کیلنڈر کے مطابق سال 2026 میں جنوری سے لے کر دسمبر تک ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیوں کے علاوہ کل 16 دن چھٹی رہنے والی ہے۔ پورے سال کے دوران سب سے زیادہ چھٹیاں مارچ کے مہینے میں دی گئی ہیں۔ مارچ کے مہینے میں آج سے پہلے 3 مارچ کو ہولی کی چھٹی تھی، جبکہ مہینے کے آخری دن 31 تاریخ کو شری مہاویر جینتی کے باعث چھٹی رہنے والی ہے۔

مارچ کے بعد 3 اپریل کو گڈ فرائیڈے کی چھٹی رہے گی، جبکہ 14 اپریل کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جینتی کی وجہ سے شیئر بازار بند رہے گا۔ اسی طرح یکم مئی کو مہاراشٹر ڈے کے باعث شیئر بازار میں کوئی کاروبار نہیں ہوگا، جبکہ 28 مئی کو شیئر بازار میں عید الاضحیٰ کی چھٹی رہے گی۔ جون کے مہینے میں صرف ایک دن 26 جون کو عاشورہ (محرم) کی وجہ سے شیئر بازار میں کاروبار نہیں ہوگا۔

اس ہالیڈے کیلنڈر کے مطابق جولائی اور اگست میں شیئر بازار میں ہفتہ وار چھٹیوں کے علاوہ اور کوئی چھٹی نہیں ہوگی۔ ستمبر کے مہینے میں 14 تاریخ کو گنیش چترتھی کی چھٹی ہوگی، جبکہ اکتوبر کے مہینے میں 2 تاریخ کو مہاتما گاندھی جینتی کی وجہ سے شیئر بازار میں کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔

اسی مہینے 20 تاریخ کو شیئر بازار میں دسہرہ کی چھٹی ہوگی، جبکہ 10 نومبر کو دیوالی اور بلی پرتی پدا کی وجہ سے شیئر بازار میں چھٹی رہے گی۔ نومبر کے مہینے میں 24 تاریخ کو شری گرو نانک دیو گر پورب کی چھٹی رہے گی۔ اسی طرح سال کے آخری مہینے دسمبر میں 25 تاریخ کو کرسمس کی چھٹی رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande