سخت مقابلے کے درمیان، ہندوستانی اسکیٹ نشانے باز ایکشن کے لیے تیار
طنجہ (مراکش)، 26 مارچ (ہ س)۔ آئی ایس ایس ایف شاٹگن ورلڈ کپ طنجہ کے تحت ہندوستانی اسکیٹ ٹیم 27 مارچ سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ پہلا ٹورنامنٹ کلب طنجہ کے کلب تنگیروا ڈی ٹیر میں منعقد ہوگا، جہاں دنیا کے کئی ٹاپ شو
Sports-Shooting-ShotGun-WorldCup


طنجہ (مراکش)، 26 مارچ (ہ س)۔ آئی ایس ایس ایف شاٹگن ورلڈ کپ طنجہ کے تحت ہندوستانی اسکیٹ ٹیم 27 مارچ سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ پہلا ٹورنامنٹ کلب طنجہ کے کلب تنگیروا ڈی ٹیر میں منعقد ہوگا، جہاں دنیا کے کئی ٹاپ شوٹر حصہ لے رہے ہیں۔

مقابلے کے پہلے دن مردوں اور خواتین کے زمرے میں -75 75 اہداف ہوں گے۔ اس کے بعد 50 اہداف اور فائنل مفابلے اتوار کو کھیلے جائیں گے۔مقابلے ہندوستانی وقت کے مطابق1:30 (مقامی وقت کے مطابق صبح 9بجے) پر شروع ہوں گے۔ خواتین کا فائنل رات 8:30 بجے اور مردوں کا فائنل رات 10:00 بجے منعقد ہوںگے ۔ ہندوستان نے مردوں اور خواتین ،دونوں زمروں میں زیادہ سے زیادہ چھ -چھ کھلاڑیوں کو داخلہ دیا ہے ، دو-دو کھلاڑی رینکنگ پوائنٹس کے لیے حصہ لیں گے ۔

خواتین کے زمرے میں،موجودہ اولمپک چیمپیئن چلی کی فرانسسکا کرویٹو چادید ایک اہم توجہ کا مرکز ہوں گی، جو زچگی کی چھٹی کے بعد واپسی کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ امریکہ کی عالمی چیمپئن سامنتھا سیمانٹن، اٹلی کی دو مرتبہ کی اولمپک اور عالمی چیمپئن ڈائنا باکوسی ، امریکہ کی سابق عالمی چیمپئن ڈینیا جو ویزی اور قازقستان کی اسیم اورینبائے جیسے ٹاپ کھلاڑی بھی شامل ہوں گی۔

ہندوستانی خواتین کی ٹیم میں اولمپیئن مہیشوری چوہان کے ساتھ درشنا راٹھور اور یشسوی راٹھوڑ شامل ہیں۔ یشسوی نے حال ہی میں 68 ویں قومی چمپئن شپ میں دوسرا مقام حاصل کیا تھا اور شیمکینٹ ایشین چمپئن شپ میں جونیئر زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اریبہ خان اور مانسی رگھوونشی رینکنگ پوائنٹس کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

مردوں کے زمرے میں 82 کھلاڑیوں کی مضبوط فیلڈ اتری ہے۔ ان میں ڈنمارک کے ایمل کزیلڈگارڈ پیٹرسن، امریکہ کے کرسچن ایلیٹ، اٹلی کے گیبریل روزیٹی، ڈنمارک کے جیسپر ہینسن اور قطر کے مسعود صالح العثبہ جیسے بڑے کھلاڑی شامل ہیں۔ انگد ویر سنگھ باجوہ اس بار کینیڈا کی نمائندگی کریں گے۔

ہندوستانی مردوں کی ٹیم میں تجربہ کار مان سنگھ، پرمپال سنگھ گورون، اور جیوترادتیہ سنگھ سسودیا شامل ہیں، جو سینئر سطح پر اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔ مان سنگھ تین سال بعد ٹیم میں واپس آ رہے ہیں، جب کہ پرمپال نے آخری بار 2022 میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔ جیوترادتیہ نے گزشتہ سال ایشین چیمپئن شپ میں جونیئر زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ سکھبیر سنگھ ہریکا اور ہرمہر سنگھ لالی رینکنگ پوائنٹس کے لیے مقابلہ کریں گے۔

اولمپک اور عالمی چیمپئنز کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی موجودگی اس ورلڈ کپ کو سیزن کا ایک دلچسپ آغاز بناتی ہے۔ یہ اولمپک کوالیفکیشن کی طرف پہلا قدم ہوگا، جس کی تمام نگاہیں طنجہ میں افتتاحی کارکردگی پر مرکوزر ہیں گی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande