بھاگلپور :پردھان منتری گرامین یوجنا کے تحت تعیر سڑک انتہائی ناقص
بھاگلپور، 26 مارچ (ہ س)۔ ضلع کے گوراڈیہہ بلاک واقع خراما موڑ-گنگٹی سڑک مکمل طور پر خستہ حال ہے۔ پوری سڑک پر گڑھے ہیں۔ سڑک تعمیر میں استعمال کی گئی بڑی بڑی گٹی سڑک پر بکھری ہوئی ہیں۔ سڑک کی خستہ حالی حادثات کو دعوت دے رہی ہے۔ اکثر وبیشتر بائک س
بھاگلپور ضلع میں خراما موڑ-گنگٹی سڑک خستہ حال


بھاگلپور، 26 مارچ (ہ س)۔ ضلع کے گوراڈیہہ بلاک واقع خراما موڑ-گنگٹی سڑک مکمل طور پر خستہ حال ہے۔ پوری سڑک پر گڑھے ہیں۔ سڑک تعمیر میں استعمال کی گئی بڑی بڑی گٹی سڑک پر بکھری ہوئی ہیں۔ سڑک کی خستہ حالی حادثات کو دعوت دے رہی ہے۔ اکثر وبیشتر بائک سوار حادثہ کے شکار بھی ہورہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ سڑک پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت بنائی گئی ہے۔سڑک کی لمبائی 2.193 کلومیٹر ہے، جبکہ تعمیر کی لاگت99,72,023 ہے۔ سڑک کی دیکھ بھال کے لیے 6,28,961 روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ کام کی تکمیل کی تاریخ3 مارچ 2015 تھی۔ لیکن اسے 2021 میں مکمل کیا گیاتھا۔ یہ کام پورنیہ کی گولڈن کمپنی نے انجام دیا تھا۔ مقامی باشندہ جے پرکاش سنگھ، وبھاس سنگھ، منی لال کشواہا، امرجیت ٹھاکر وغیرہ کے مطابق سڑک کی تعمیر کے بعد کبھی مرمت نہیں کی گئی۔ یہ سڑک ہمیں ایک طرف گورا ڈیہہ بلاک ہیڈ کوارٹر اور دوسری طرف جگدیش پور بلاک ہیڈ کوارٹر سے جوڑتی ہے۔ لیکن سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے ہمیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سڑک پر مسافر گاڑیاں نہیں چلتی ہیں، لیکن ہم اکثر کام کے لیے سائیکل یا موٹر سائیکلوں پر جگدیش پور اور گورا ڈیہہ کے درمیان سفر کرتے ہیں۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ مقامی مکھیا، ایم ایل اے، ایم پی اور دیگر عوامی نمائندے بھی خاموش ہیں۔ جس کا خمیازہ ہم گاؤں والے بھگت رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande