مسافروں سے بھری بس میں آتشزدگی، لوگوں نے کود کر بچائی جان
رائے بریلی، 26 مارچ (ہ س)۔ اترپردیش کے رائے بریلی میں مسافروں سے بھری بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ غنیمت رہی کہ تمام مسافروں نے کود کر اپنی جان بچائی۔ دیکھتے ہی دیکھتے بس جل کر خاک ہو گئی۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ رائے بریلی-پرتاپ گڑھ شاہر
مسافروں سے بھری بس میں آگ لگی


رائے بریلی، 26 مارچ (ہ س)۔

اترپردیش کے رائے بریلی میں مسافروں سے بھری بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ غنیمت رہی کہ تمام مسافروں نے کود کر اپنی جان بچائی۔ دیکھتے ہی دیکھتے بس جل کر خاک ہو گئی۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

رائے بریلی-پرتاپ گڑھ شاہراہ پر بدھ کی دیر رات ’’انصار بس سروس‘‘ کی ایک بس مسافروں کو لے کر رائے بریلی سے سلون جا رہی تھی۔ بس میں قریب 28 لوگ سوار تھے۔ اچانک رائے پور مہری گاوں کے پاس بس دھوں دھوں کر کے جلنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے تیز ہو گئے۔ بس آگ کا گولا بن گئی تھی۔ بس میں آگ لگنے سے اس میں سوار مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی۔ مسافروں نے نیچے کود کر جان بچائی۔ شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کی بات سامنے آئی ہے۔ اطلاع پر پہنچے دمکل اہلکاروں اور پولیس اہلکاروں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ تاہم تب تک بس جل کر خاک ہو چکی تھی۔

بھدوکھر تھانہ انچارج راکیش چندرا کے مطابق تمام مسافر محفوظ ہیں، جانچ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande