
جموں, 26 مارچ (ہ س)۔
محکمہ خزانہ جموں و کشمیر نے مالی سال کے اختتام سے قبل خزانہ جاتی امور کو منظم بنانے کے لیے ایس این اے ،ایس پی اے آر ایس ایچ اسکیموں کے تحت بلوں کی پروسیسنگ کیلئے نئی اور سخت ڈیڈ لائنز مقرر کر دی ہیں۔
جاری کردہ سرکاری حکم نامے کے مطابق تمام ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 31 مارچ 2026 کو دوپہر 2 بجے تک اپنے تمام بل متعلقہ خزانہ جات میں جمع کرائیں۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ خزانہ جات کو بل موصول ہونے کے بعد صرف 30 منٹ کے اندر انہیں سائبر ٹریژری کو بھیجنا ہوگا، جس کی آخری حد دوپہر 2:30 بجے مقرر کی گئی ہے۔
اس کے بعد سائبر ٹریژری کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ادائیگیوں کی فائلیں پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم میں منتقل کرے، جہاں ڈی بی ٹی اسکیموں کے لیے آخری وقت 3 بجے جبکہ نان ڈی بی ٹی اسکیموں کے لیے 4 بجے مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ کے مطابق یہ اقدامات مرکزی حکومت کی ہدایات کے تحت کیے گئے ہیں تاکہ مالی سال کے اختتام سے قبل تمام زیر التوا ادائیگیاں بروقت مکمل کی جا سکیں اور کسی قسم کی تاخیر سے بچا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر