تاریخ کے آئینے میں 27 مارچ: مسلمانوں کو جدید تعلیم سے جوڑنے والے سر سید احمد خان کی برسی
تاریخ میں 27 مارچ کا دن کئی اہم واقعات کے لیے جانا جاتا ہے۔ اسی دن 1898 میں عظیم ماہرِ تعلیم اور مصلحِ قوم سر سید احمد خان کا انتقال ہوا تھا۔ انہوں نے بھارتی مسلمانوں کو جدید تعلیم سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سر سید نہ صرف اردو ادب کے عالم تھے
ماہرِ تعلیم اور مصلحِ قوم سر سید احمد خان


تاریخ میں 27 مارچ کا دن کئی اہم واقعات کے لیے جانا جاتا ہے۔ اسی دن 1898 میں عظیم ماہرِ تعلیم اور مصلحِ قوم سر سید احمد خان کا انتقال ہوا تھا۔ انہوں نے بھارتی مسلمانوں کو جدید تعلیم سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔

سر سید نہ صرف اردو ادب کے عالم تھے، بلکہ کئی زبانوں کے ماہر بھی تھے۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ’’محمڈن اینگلو اورینٹل کالج‘‘ کی بنیاد رکھی، جو آگے چل کر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شکل میں ڈیولپ ہوئی۔

آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ملک ہی نہیں، بلکہ دنیا بھر میں تعلیم کے ایک ممتاز مرکز کے طور پر جانی جاتی ہے، جہاں مختلف ممالک سے طلبہ تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ سر سید احمد خان کی خدمات ہندوستانی تعلیم اور سماجی اصلاحات کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

دیگر اہم واقعات:

1668 - انگلینڈ کے حکمراں چارلس دوم نے بمبئی (اب ممبئی) کو ایسٹ انڈیا کمپنی کے حوالے کیا۔

1855 - ابراہام گیسنر نے کیروسین (مٹی کے تیل) کا پیٹنٹ لیا۔

1977 - اسپین کے کنیری جزائر کے مشہور سیاحتی مقام ٹینیرائف میں دو جمبو جیٹ ہوائی پٹی پر ہی ٹکرا گئے، جس سے 583 لوگوں کی موت ہو گئی۔

1990 - مغربی بنگال کے نمپورا میں ایک مسافر بس کے پل سے ٹکرا کر نیچے گرنے کے دوران بجلی کے تاروں میں اٹک جانے سے ہوئے ہولناک دھماکے میں 41 افراد کی کرنٹ لگنے سے موت ہوئی اور 21 افراد بری طرح جھلس گئے۔

1998 - امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے دوا ساز کمپنی فائزر کی دوا ’’ویاگرا‘‘ کو مردانہ کمزوری کے علاج کی دوا کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دی۔

2000 - روس میں 52.52 فیصد ووٹ حاصل کر کے روس کے کارگزار صدر ولادیمیر پوتن نے صدارتی انتخاب جیت لیا۔

2008 - خلائی جہاز اینڈائیور زمین پر کامیابی کے ساتھ محفوظ طریقے سے واپس لوٹ آیا۔

2010 - ہندوستان نے اڈیشہ کے چاندی پور میں ایٹمی ٹیکنالوجی سے لیس میزائل دھنش اور پرتھوی 2 کا کامیاب تجربہ کیا۔

2011 - جاپان کے فوکوشیما میں زلزلے کے بعد تباہ شدہ ایٹمی بجلی گھر کے ایک یونٹ میں تابکار شعاعیں معمول سے ایک کروڑ گنا زیادہ پائی گئیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande