صرافہ بازار میں چمکا سونا، چاندی کی قیمتوں میں معمولی تیزی
نئی دہلی، 26 مارچ (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں سونا اور چاندی کے بھاؤ میں آج تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ابتدائی کاروبار کے دوران سونا 3,470 روپے فی 10 گرام سے لے کر 3,780 روپے فی 10 گرام تک مہنگا ہو گیا ہے۔ تاہم چاندی کے بھاؤ میں آج 100 روپے فی ک
صرافہ بازار میں چمکا سونا، چاندی کی قیمتوں میں معمولی تیزی


نئی دہلی، 26 مارچ (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں سونا اور چاندی کے بھاؤ میں آج تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ابتدائی کاروبار کے دوران سونا 3,470 روپے فی 10 گرام سے لے کر 3,780 روپے فی 10 گرام تک مہنگا ہو گیا ہے۔ تاہم چاندی کے بھاؤ میں آج 100 روپے فی کلوگرام کی علامتی تیزی درج کی گئی ہے۔

قیمت میں آئے اضافے کی وجہ سے ملک کے زیادہ تر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا آج 1,46,680 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,46,830 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں 22 کیرٹ سونا آج 1,34,460 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,34,610 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔

چاندی کے بھاؤ میں بھی تیزی آنے کے سبب یہ چمکیلی دھات آج دہلی صرافہ بازار میں 2,50,100 روپے فی کلوگرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,46,830 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,34,610 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔

وہیں ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,46,680 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,34,460 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی ریٹیل قیمت 1,46,730 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,34,510 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔

ان اہم شہروں کے علاوہ چنئی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,46,680 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر اور 22 کیرٹ سونا 1,34,460 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,46,680 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,34,460 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

بھوبال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,46,730 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,34,510 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

لکھنؤ کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونا آج 1,46,830 روپے فی 10 گرام کی سطح پر اور 22 کیرٹ سونا 1,34,610 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,46,730 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,34,510 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,46,830 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,34,610 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کے بھاؤ میں تیزی کا رجحان برقرار نظر آ رہا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومت بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,46,680 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,34,460 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande