
جموں, 26 مارچ (ہ س)۔
ضلع راجوری کے کلار علاقے میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں ایک اسسٹنٹ پروفیسر جاں بحق جبکہ ان کے شوہر زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے قائم پیراپیٹ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ڈاکٹر تبسم ناز موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ مرحومہ پونچھ ڈگری کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔حادثے میں ان کے شوہر محمد حمید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر