پٹنہ میں 1500 پولیس اہلکار تعینات، ڈرون اور سی سی ٹی وی سے نگرانی ، رام نومی کے لیے ہائی الرٹ جاری
پٹنہ،26مارچ(ہ س)۔ پٹنہ میں رام نومی کے موقع پر حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ ضلع کے بڑے مذہبی مقامات پر خصوصی چوکسی برقرار رکھی جا رہی ہے،جیسے ڈاک بنگلہ چوک واقع ہنومان مندر، راجونشی نگر ہنومان مندر اور پٹنہ سیٹی کے جلا ہنومان مندر سمیت د
پٹنہ میں 1500 پولیس اہلکار تعینات، ڈرون اور سی سی ٹی وی سے نگرانی ، رام نومی کے لیے ہائی الرٹ جاری


پٹنہ،26مارچ(ہ س)۔ پٹنہ میں رام نومی کے موقع پر حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ ضلع کے بڑے مذہبی مقامات پر خصوصی چوکسی برقرار رکھی جا رہی ہے،جیسے ڈاک بنگلہ چوک واقع ہنومان مندر، راجونشی نگر ہنومان مندر اور پٹنہ سیٹی کے جلا ہنومان مندر سمیت دیگر مندروں پر خصوصی نگرانی کی جارہی ہے۔ ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔پٹنہ کے ایس ایس پی کارتیکیہ شرما نے بتایا کہ تقریباً 1500 پولیس اہلکاروں کو سیکورٹی کے مقاصد کے لیے تعینات کیا گیا ہے، جس میں مقامی اور بیرونی فورس دونوں شامل ہیں۔ ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف مقامات پر بیریکیڈس اور علیحدہ کاؤنٹر بنائے گئے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ عقیدت مندوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس کے علاوہ شام 5 بجے کے بعد جھانکی کی آمد کے پیش نظر ٹریفک کے انتظامات میں ردوبدل کر دیا گیا ہے۔بیلی روڈ کراسنگ سے انکم ٹیکس گولمبر کی طرف ای ۔ رکشہ اور آٹو کی آمدورفت بند رہے گی۔ گاندھی میدان جانے والے مسافروں کو بورنگ روڈ چوراہا اور راجا پور پل کے راستے جانے کی صلاح دی گئی ہے۔ اسٹیشن کی طرف جانے والے آر بلاک، جی پی او اور چر یا ٹاڑ فلائی اوور کے ذریعے اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ ہدایات پر عمل کریں اور تہوار کی پرامن تقریب کو یقینی بنانے میں تعاون کریں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande