جموں و کشمیر میں 28 مارچ سے موسم میں بڑی تبدیلی کی پیشگوئی
جموں, 24 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کئی جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ۔وہیں محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 28 مارچ کی رات سے موسم میں بڑی تبدیلی کی پیش گوئی کی ہے، جس کے تحت بارش، بالائی علاقوں میں برفباری
Weather


جموں, 24 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کئی جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ۔وہیں محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 28 مارچ کی رات سے موسم میں بڑی تبدیلی کی پیش گوئی کی ہے، جس کے تحت بارش، بالائی علاقوں میں برفباری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ کے مطابق 25 مارچ کو موسم خشک رہے گا جبکہ 26 مارچ کو کہیں کہیں ہلکی بارش یا برفباری کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ 27 اور 28 مارچ کو شام تک موسم زیادہ تر خشک رہے گا، تاہم 28 مارچ کی رات سے مختلف علاقوں میں بارش، برفباری، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

پیش گوئی کے مطابق 29 سے 31 مارچ کے دوران بیشتر مقامات پر ابر آلود موسم رہے گا، میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ اس دوران 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا ہے کہ 28 مارچ کی رات سے 31 مارچ تک بعض بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی برفباری کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

حکام نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 26 مارچ اور پھر 29 سے 31 مارچ کے دوران کھیتی باڑی کے کام عارضی طور پر روک دیں تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے، جبکہ مسافروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس دوران سفر سے قبل ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں احتیاط برتیں۔

یکم اپریل سے 4 اپریل تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور کسی بڑی موسمی خرابی کی پیش گوئی نہیں کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande