پونچھ پولیس نے مفرور مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا
جموں، 24 مارچ (ہ س)۔ ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے پانچ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جو طویل عرصے سے مختلف مجرمانہ مقدمات میں ملوث ہونے کے بعد مفرور تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ایس ڈی پی او سرنکو
Arrested


جموں، 24 مارچ (ہ س)۔

ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے پانچ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جو طویل عرصے سے مختلف مجرمانہ مقدمات میں ملوث ہونے کے بعد مفرور تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ایس ڈی پی او سرنکوٹ کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی، جبکہ ایس ایچ او سرنکوٹ کی قیادت میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر خفیہ معلومات کی بنیاد پر ملزمان کا سراغ لگایا گیا۔گرفتار ملزمان میں بشارت حسین ولد محمد بشیر سکنہ سنگلا، محمد اقبال ولد محمد شریف، غلام احمد ولد باغ حسین، محمد شریف ولد فتح محمد سکنہ ہری، اور محمد اکرم ولد عبداللہ سکنہ سنگلا پونچھ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ تمام ملزمان مختلف ایف آئی آرز میں مطلوب تھے اور کئی برسوں سے گرفتاری سے بچ رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے مجاز عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلع پولیس پونچھ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی اسی طرح جاری رہیں گی اور قانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande