
امپھال، 24 مارچ (ہ س)۔ منی پور میں ممنوعہ تنظیموں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی مہم جاری ہے۔ منی پور پولیس ہیڈکوارٹر کی طرف سے آج جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، اس سلسلے میں تینگنوپال ضلع میں کالعدم تنظیم پریپاک( آر اے ) کے 10 کیڈروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انٹیلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے، سیکورٹی فورسز نے پیر کو تینگنوپال ضلع کے مورہ پولیس اسٹیشن کے تحت ہندوستان-میانمار بین الاقوامی سرحد کے پلر 77 اور 82 کے درمیان کالعدم تنظیم پریپاک ( آر اے ) کے دس سرگرم کارکنوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار کئے گئے کارکنوں میں پانچ نابالغ بھی شامل ہیں۔
گرفتار کئے گئے کارکنوں کی شناخت کیتھیلکپم شانجیت سنگھ عرف لوئچنگبا (34)، فوگاکچاو ممانگ لیکائی، بشنوپور ضلع، سلام روہت میتیئی عرف پنتھونگ (35)، نِنگتھوکھونگ مامنگ لیکائی، بشنوپور ضلع؛ کھائدیم جیکسن سنگھ عرف وانگمبا (27)، وائیکھونگ کیرم لیکائی، کاکچنگ ضلع؛ کشتریم یم اناوسانہ سنگھ عرف کمارجیت (36)، اوانگ لیئکینتھابی ماکھا لیکائی، امپھال مغربی ضلع؛ سینجم تھوئی بناو¿ میتیئی (36) اور کوئیکون ماکھا لیکائی ، امپھال مشرقی ضلع کے طور پر کی گئی ہے ۔
پانچ نابالغوں کے ساتھ جووینائل جسٹس ایکٹ کے تحت طے شدہ طریقہ کار کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے۔ پولیس گرفتار کارکنوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد