تاریخ کے آئینے میں 25 مارچ : عظیم مجاہدِ آزادی اوشا مہتا کی پیدائش
تاریخ کے آئینے میں 25 مارچ : عظیم مجاہدِ آزادی اوشا مہتا کی پیدائش تاریخ کے آئینے میں 25 مارچ کا دن کئی اہم واقعات کے لیے درج ہے۔ یہ تاریخ نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے لیے بھی خاص اہمیت رکھتی ہے۔ اس دن ہندوستان کی عظیم مجاہدِ آزادی اوشا مہتا
عظیم مجاہدِ آزادی اوشا مہتا ۔ فائل فوٹو


تاریخ کے آئینے میں 25 مارچ : عظیم مجاہدِ آزادی اوشا مہتا کی پیدائش

تاریخ کے آئینے میں 25 مارچ کا دن کئی اہم واقعات کے لیے درج ہے۔ یہ تاریخ نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے لیے بھی خاص اہمیت رکھتی ہے۔ اس دن ہندوستان کی عظیم مجاہدِ آزادی اوشا مہتا کی پیدائش ہوئی تھی، جنہوں نے آزادی کی لڑائی میں اہم کردار ادا کیا۔ خاص طور پر ’بھارت چھوڑو تحریک‘ کے دوران انہوں نے ’سیکریٹ اسٹیٹ کانگریس ریڈیو‘ چلا کر برطانوی حکومت کے خلاف معلومات نشر کیں اور تحریک کو مضبوطی بخشی۔ ان کی ہمت اور لگن نے جدوجہدِ آزادی کو نئی توانائی بخشی۔

دیگر اہم واقعات:

1655 - زحل کے سب سے بڑے ذیلی سیارے ٹائٹن کی دریافت ہوئی۔

1788 - کسی بھی ہندوستانی زبان (بنگالی) میں پہلا اشتہار ’کلکتہ گزٹ‘ میں شائع ہوا۔

1807 - برطانوی سلطنت سے غلامی کے نظام کا خاتمہ۔

1898 - سوامی وویکانند نے سسٹر نویدیتا کو برہمچریہ کی تعلیم دی۔

1914- عالمی شہرت یافتہ زرعی سائنسداں نارمن بورلاگ کی پیدائش۔

1932 - ہندوستان کے سابق 26 ویں چیف جسٹس عزیز مشبر احمدی کی پیدائش۔

1948 - بالی ووڈ کے مشہور اداکار فاروق شیخ کی پیدائش۔

1965 - بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیاستداں اور مدھیہ پردیش کے 19 ویں وزیراعلیٰ موہن یادو کی پیدائش۔

1965 - شہری حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کا چار روزہ مارچ مکمل ہوا۔

1983 - دنیا کے سب سے جدید بحری تحقیقی جہاز ’ساگر کنیا‘ کا افتتاح۔

1986 - ملک کی پہلی خصوصی دودھ ٹرین آنند سے چل کر کولکاتا پہنچی۔

1987 - جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) ممالک کا مستقل سکریٹریٹ نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈو میں کھولا گیا۔

1989 - ہندوستان کا پہلا سپر کمپیوٹر قوم کے نام وقف کیا گیا۔ ’ایکس-ایم پی-14‘ کو امریکہ نے تیار کیا تھا۔

1995 - معروف مکے باز مائیک ٹائسن تین سال کی قید کے بعد جیل سے رہا۔

1999 - ہندوستان کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے آٹھ طبقوں کو ویزا کے معاملے میں چھوٹ دینے کا اعلان۔

2002 - شمالی افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے نے بھاری تباہی مچائی، 1000 سے زائد افراد ہلاک۔

2003 - صدام نہر اور فرات پل پر عراق کا قبضہ۔ پہلے پورٹیبل کمپیوٹر بنانے والے ایڈم اوسبورن کا انتقال۔

2005 - اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوڈان کے لیے امن فوج کی منظوری دی۔

2008 - ٹاٹا گروپ کی پونے میں واقع فرم ’کمپیوٹیشن ریسرچ لیبارٹریز‘ نے بین الاقوامی فرم ’یاہو‘ کے ساتھ اشتراک کیا۔

2008 - خلائی جہاز ’اینڈیور‘ کامیابی سے اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے روانہ ہوا۔

2011 - اڑیسہ کا نام اڈیشہ کیے جانے سے متعلق بل کو لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا میں بھی منظوری دے دی گئی۔

2011 - اڈیشہ اسمبلی میں 28 اگست 2008 کو اس کی تجویز منظور کی گئی تھی جسے بعد میں مرکز کو بھیج دیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande