وزیراعلیٰ نےکیمور ضلع کو دیا 209 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا تحفہ
- وزیر اعلی نے ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیاپٹنہ، 24 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سمردھی یاترا کے دوران کیمور ضلع کو 209 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا تحفہ دیا۔ وزیر اعلیٰ نے چین پور بلاک میں اقلیتی رہائشی اسکول کے قریب
وزیراعلیٰ نےکیمور ضلع کو دی 209 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا تحفہ


- وزیر اعلی نے ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیاپٹنہ، 24 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سمردھی یاترا کے دوران کیمور ضلع کو 209 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا تحفہ دیا۔ وزیر اعلیٰ نے چین پور بلاک میں اقلیتی رہائشی اسکول کے قریب منعقدہ پروگرام میں 209 کروڑ روپے کی تقریباً 204 ترقیاتی پروجیکٹوں کی ریموٹ کے ذریعہ سے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں 161پروجیکٹوں کا افتتاح اور 47 کروڑ روپے کی لاگت سے 43 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد شامل ہے۔ اس دوران نتیش کمار نے چین پور بلاک واقع اقلیتی رہائشی اسکول اور پنچایت سرکاری عمارت کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں کو کئی ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس کے بعد انہوں نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹال کا دورہ کیا۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے 12,668 جیویکا سیلف ہیلپ گروپ کو کل 270 کروڑ روپے کے علامتی چیک پیش کیے۔ وزیر اعلیٰ انٹرپرینیورشپ اسکیم کے تحت دوسری اور تیسری قسط کے لیے کل 1,142,500 روپئے کے علامتی چیک، سماجی بحالی فنڈ اسکیم کے تحت علامتی چیک، رین بیسرا اسکیم کے تحت اہل مستحقین کو سرکاری اراضی کی آباد کاری کے سرٹیفکیٹ، وزیر اعلیٰ خواتین روزگار منصوبہ کو 279 کروڑ روپے کے چیک بھی پیش کئے۔ روزگار اسکیم، جیویکا دیدوی کے تحت ای رکشوں کی چابیاں، اور معذوروں کے لیے بیٹری سے چلنے والی ٹرائی سائیکلوں کی چابیاں دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے پرگتی یاترا کے دوران اعلان کردہ ترقیاتی اور دیگر فلاحی اسکیموں کی پیشکشوں کا جائزہ لیا اور ان پر عمل آوری کی پیش رفت کے بارے میں افسران سے تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ان تمام ترقیاتی پروجیکٹوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ ان ا سکیموں کی تکمیل سے علاقے کی ترقی میں مزید اضافہ ہو گا۔ وزیر اعلیٰ نے فیتہ کاٹ کر آدرش آنگن باڑی سنٹر کا افتتاح کیا۔ تقریب کے دوران انہوں نے وہاں زیر تعلیم بچوں سے بات چیت کی اور انہیں مبارکباد دی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande