بہار انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان، 2026 کے نتائج جاری، 85.19 فیصد امیدوار کامیاب
پٹنہ، 23 مارچ (ہ س)۔ بہار انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2026 کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ بہار کے وزیر تعلیم سنیل کمار نے نتائج جاری کئے۔ تقریب کے دوران بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور موجود تھے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ امتحان میں 8
بہار انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان، 2026 کے نتائج جاری، 85.19 فیصد امیدوار کامیاب


پٹنہ، 23 مارچ (ہ س)۔ بہار انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2026 کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ بہار کے وزیر تعلیم سنیل کمار نے نتائج جاری کئے۔ تقریب کے دوران بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور موجود تھے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ امتحان میں 85.19 فیصد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جن میں کامیابی کا تناسب 86.23 فیصد لڑکیوں اور 84.09 فیصد لڑکوں کا ہے۔

بہار انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں کل 13.17 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی، جن میں 6.75 لاکھ لڑکیاں اور 6.42 لاکھ لڑکے شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande