ایران و اسرائیل میں جوہری توانائی پر حملے جنگ کے خطرناک مرحلے کا آغاز ہوں گے:ڈبلیو ایچ او
برسلز،23مارچ(ہ س)۔مشرق وسطیٰ میں جنگ خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے کہ اب جنگی بمباری ایرانی و اسرائیلی جوہری تنصیبات تک بھی پہنچ رہی ہے۔ یہ بات عالمی ادارہ صحت کی طرف سے ان کے چیف ٹیڈروس ایڈہانام گیبریاس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ''ایکس'' پر کہی
ایران و اسرائیل میں جوہری توانائی پر حملے جنگ کے خطرناک مرحلے کا آغاز ہوں گے:ڈبلیو ایچ او


برسلز،23مارچ(ہ س)۔مشرق وسطیٰ میں جنگ خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے کہ اب جنگی بمباری ایرانی و اسرائیلی جوہری تنصیبات تک بھی پہنچ رہی ہے۔ یہ بات عالمی ادارہ صحت کی طرف سے ان کے چیف ٹیڈروس ایڈہانام گیبریاس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری تنصیبات کو ٹارگٹ بنانے سے صحت کے لیے خطرات میں غیر معمولی اضافہ ہوگا، ماحولیاتی تحفظ کا ایک بڑا چیلنج درپیش ہوجائے گا۔ اس لیے میں فوری طور پر سب ملکوں کی افواج سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو جوہری توانائی کی تباہی کا باعث بنتے ہوں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande