آبنائے ہرمز کھولنے کی کارروائی میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں : امریکی عہدے داران
واشنگٹن،23مارچ(ہ س)۔آبنائے ہرمز کو کھولنے کے حوالے سے واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری باہمی دھمکیوں اور جنگ کے چوتھے ہفتے میں داخل ہونے کے بیچ، وائٹ ہاو¿س کے حکام نے اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کو آگاہ کیا ہے کہ آبنائے کو دوبارہ کھولنے کے لیے کسی بھ
آبنائے ہرمز کھولنے کی کارروائی میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں : امریکی عہدے داران


واشنگٹن،23مارچ(ہ س)۔آبنائے ہرمز کو کھولنے کے حوالے سے واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری باہمی دھمکیوں اور جنگ کے چوتھے ہفتے میں داخل ہونے کے بیچ، وائٹ ہاو¿س کے حکام نے اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کو آگاہ کیا ہے کہ آبنائے کو دوبارہ کھولنے کے لیے کسی بھی ممکنہ امریکی آپریشن میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہفتے کی شام دی گئی 48 گھنٹے کی مہلت پر عمل نہ کیا، تو امریکی آپریشن کے لیے وقت فراہم کرنے کی خاطر جنگ کی مدت میں توسیع کر دی جائے گی۔

امریکی حکام نے اسرائیلیوں کو بتایا کہ حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور واشنگٹن ایران کو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ آبنائے ہرمز کو یرغمال بنائے، جہاں سے دنیا کا 20 فی صد تیل گزرتا ہے۔ان کا کہنا تھا ہم اس صورت حال کا فائدہ اٹھا کر انہیں اندر سے مفلوج کر دیں گے۔اسی دوران اسرائیلی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ ایرانی تیل کی برآمدات کے اہم مرکز جزیرہ خارگ پر قبضے کے لیے زمینی آپریشن کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ یہ بات اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے بتائی۔

معاملے سے با خبر دو ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اعلیٰ امریکی حکام نے اسرائیل اور دیگر ممالک کو آگاہ کیا ہے کہ واشنگٹن کے پاس اس جزیرے کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے زمینی کارروائی کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا ہو گا۔ایک امریکی اہل کار نے اخبار کو بتایا کہ امریکی فوج نے ممکنہ آپریشن کی تیاریوں کے سلسلے میں مشرق وسطیٰ میں ہزاروں میرینز اور بحری اہل کاروں کی تعیناتی تیز کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کمک میں یو ایس ایس باکسر ایمفی بیئس گروپ کے ساتھ ساتھ یو ایس ایس پورٹ لینڈ اور یو ایس ایس کومسٹوک جیسے ٹرانسپورٹ جہاز شامل ہیں۔

گذشتہ ماہ28 فروری کو تہران پر امریکی و اسرائیلی حملے سے جنگ چھڑنے کے بعد سے، ایرانی جانب سے اسرائیل اور خطے کے ممالک کو نشانہ بنا کر جواب دیا گیا۔ ساتھ ہی توانائی کی برآمدات کے لیے اہم آبنائے ہرمز کو بھی بند کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوا۔ تیل کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کی کوشش میں امریکہ نے جمعہ کے روز ٹینکرز پر موجود ایرانی تیل اور اس کی مصنوعات کی ایک ماہ تک فروخت اور ترسیل کی اجازت دی تھی۔ تاہم تہران نے کہا کہ اس کے پاس کھلے سمندر میں خام تیل کا کوئی اضافی ذخیرہ موجود نہیں ہے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر تہران نے دو دن کے اندر آبنائے ہرمز کو نہ کھولا تو وہ ایرانی بجلی گھروں کو تباہ کر دیں گے۔ انہوں نے ہفتے کی رات اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا اگر ایران نے اب سے 48 گھنٹوں کے اندر بغیر کسی خطرے کے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر نہ کھولا، تو امریکہ اس کے مختلف بجلی گھروں کو، سب سے بڑے سے آغاز کرتے ہوئے، نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دے گا!۔دوسری جانب ایران نے گذشتہ اتوار کو دھمکی دی تھی کہ اگر ملک کی توانائی کی تنصیبات پر حملہ ہوا تو وہ آبنائے کو مکمل طور پر بند کر دے گا اور خطے کے بجلی گھروں کو نشانہ بنا کر یکساں جواب دینے کا اشارہ دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande