فرانسیسی صدرایمانوئیل میکروں کی سعودی سکیورٹی اقدامات کی حمایت کا اعلان
پیرس،23مارچ(ہ س)۔فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے اپنی حکومت کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی اور اس کی خودمختاری کے تحفظ، سلامتی کو یقینی بنانے اور اس کی سرزمین کے دفاع کے لیے کیے گئے سکیورٹی اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔یہ بات اس وقت سامنے آئ
فرانسیسی صدرایمانوئیل میکروں کی سعودی سکیورٹی اقدامات کی حمایت کا اعلان


پیرس،23مارچ(ہ س)۔فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے اپنی حکومت کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی اور اس کی خودمختاری کے تحفظ، سلامتی کو یقینی بنانے اور اس کی سرزمین کے دفاع کے لیے کیے گئے سکیورٹی اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔یہ بات اس وقت سامنے آئی جب سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔دونوں رہنماو¿ں نے اس دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور اس کے مختلف پہلوو¿ں پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر فرانسیسی صدر نے سعودی عرب کے ساتھ فرانس کی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کی جانب سے سعودی عرب پر ہونے والے بار بار حملوں کی مذمت اور شدید الفاظ میں مذمت کی۔فرانسیسی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ بے قابو کشیدگی کے خطرے کے پیش نظر اب پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گیا ہے کہ تمام متحارب فریق توانائی کی تنصیبات اور شہری بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے عارضی خاتمے پر متفق ہوں اور ایران آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی آزادی بحال کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ مرحلہ ذمہ داری اور ضبطِ نفس کا تقاضا کرتا ہے تاکہ مذاکرات کی بحالی کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے، کیونکہ یہی واحد راستہ ہے ،جو سب کے لیے امن اور سلامتی کو یقینی بنا سکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس نازک موقع پر جی-7 ممالک اور خلیجی تعاون کونسل کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہےجبکہ فرانس و سعودی عرب اس سمت میں مل کر کام کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande