بانہال ریلوے اسٹیشن پر دو افراد پر چاقو سے حملہ
بانہال ریلوے اسٹیشن پر دو افراد پر چاقو سے حملہ جموں، 23 مارچ (ہ س)۔ ضلع رامبن کے بانہال میں اتوار کے روز ایک نابالغ لڑکے نے مبینہ طور پر گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) اسٹیشن کے پارکنگ علاقے میں دو افراد پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا، جس کے
Railway jammu


بانہال ریلوے اسٹیشن پر دو افراد پر چاقو سے حملہ

جموں، 23 مارچ (ہ س)۔ ضلع رامبن کے بانہال میں اتوار کے روز ایک نابالغ لڑکے نے مبینہ طور پر گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) اسٹیشن کے پارکنگ علاقے میں دو افراد پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع اننت ناگ کے 16 سالہ ملزم نے قاضی گنڈ کے ردیف سبزر اور کاسکوٹ بانہال کے الطاف احمد خان پر چاقو سے حملہ کیا۔ دونوں افراد کے پیٹ میں گہرے زخم آئے، جنہیں فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانہال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ردیف سبزر کی حالت اب مستحکم ہے، جبکہ الطاف احمد خان کو بہتر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن جی آر پی بانہال منتقل کیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ وہ اننت ناگ ریلوے اسٹیشن سے بارہمولہ-سنگلدان ٹرین میں سوار ہو کر بانہال پہنچا تھا۔اس واقعے کے سلسلے میں پولیس نے بی این ایس کی دفعات 109 اور 117(2) کے تحت ایف آئی آر نمبر 02/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande