
نئی دہلی، 23 مارچ (ہ س):۔
دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر وریندر سچدیوا نے پیر کو شہید دیوس کے موقع پر ملک کے عظیم انقلابیوں بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔
بی جے پی کے ریاستی صدر سچدیوا نے پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں کے ساتھ پیر کو دہلی بی جے پی دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں ہندوستان کے ان بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سچدیوا نے کہا کہ بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو ہندوستانی جدوجہد آزادی کے لازوال ہیرو ہیں، جنہوں نے خوشی خوشی اپنی مادر وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان تینوں انقلابیوں نے اپنے انقلاب زندہ باد کے نعروں سے سلطنتِ برطانیہ کی بنیادیں ہلا دیں اور 23 مارچ 1931 کو لاہور جیل میں پھانسی دی گئی جسے آج شہید دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔
دہلی بی جے پی کے صدر نے کہا کہ ان کی قربانی محض سیاسی احتجاج نہیں تھی بلکہ ملک کے نوجوانوں کے لیے حب الوطنی کی روشنی تھی۔ آج بھی ان کی ہمت اور نظریاتی وضاحت لاکھوں ہندوستانیوں کو متاثر کرتی ہے۔ ان عظیم سپوتوں کی قربانی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔
مزید برآں، دہلی بی جے پی کے سابق صدر اور ایم ایل اے ستیش اپادھیائے نے مقامی کارکنوں کے ساتھ مالویہ نگر کے بھگت سنگھ پارک میں منعقدہ ایک تقریب میں بھگت سنگھ کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور خراج عقیدت پیش کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ