
نئی دہلی، 23 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو شہیدی دیوس کے موقع پر عظیم مجاہدین آزادی بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو والہانہ خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم مودی نے ایکس پر لکھا، ”ہم بھارت ماتا کے بہادر سپوتوں، بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وطن کے لیے دی گئی قربانی ہماری اجتماعی یادوں میں نقش ہے۔ کم عمری میں، انھوں نے غیر معمولی ہمت اور ہندوستان کی آزادی کے لیے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا۔ نوآبادیاتی حکمرانی کی طاقت سے بے خوف ہوکر انہوں نے غیر متزلزل عزم کے ساتھ قربانی کی راہ اختیار کی اور وطن کو اپنی زندگی پر فوقیت دی۔ ان کے انصاف، حب الوطنی اور بے خوف مزاحمت کے اصول آج بھی ان گنت ہندوستانیوں کے دلوں میں جوش بھرتے ہیں۔“
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد