وزیر اعظم نے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کیا
نئی دہلی، 23 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ممتاز سوشلسٹ لیڈر اور مفکر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو ان کے یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ایکس پر لکھا، ”ڈاکٹر رام منوہر لوہیا جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت
PM-TRIBUTE-ANNIVERSARY-RAM-MAN


نئی دہلی، 23 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ممتاز سوشلسٹ لیڈر اور مفکر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو ان کے یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم مودی نے ایکس پر لکھا، ”ڈاکٹر رام منوہر لوہیا جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ وہ ایک کثیرجہتی شخصیت تھے جنہوں نے نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف عوامی تحریک میں کلیدی کردار ادا کیا اور 1947 کے بعد ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ایک نمایاںمفکر اور سماجی انصاف کی سرکردہ آوازوں میں سے ایک تھے۔ غریبوں اور پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے ان کا غیر متزلزل عزم نسلوں کو ترغیب دیتا رہے گا۔ صنفی مساوات اور شراکت داری پر مبنی حکمرانی کے بارے میں ان کے نظریات بھی قابل ذکر ہیں۔“

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande