
امپھال، 23 مارچ (ہ س)۔
منی پور پولیس اور سیکورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امپھال مغربی ضلع میں ممنوعہ پریپاک (پرو) تنظیم کے ایک سرگرم کیڈر کو گرفتار کیا، جبکہ تھوبل اور چوراچند پور اضلاع میں الگ الگ کارروائیوں میں دھماکہ خیز مواد اور ہتھیار برآمد کئے گئے۔
منی پور پولیس ہیڈکوارٹر نے پیر کو بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت تھودم جان جیکسن سنگھ(42) کے طور پر ہوئی ہے،جوسنگجا میئی پولیس پولیس اسٹیشن کے تحت سنگجامیئی لیوا روڈ اہونگ شانگبم لیکائی کا رہنے والا ہے۔ اسے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے پاس سے ایک موبائل فون اور ایک سم کارڈ ضبط کیا گیا ہے۔
ایک اور پیش رفت میں، منی پور پولیس نے تھوبل تھانے کے تحت تھوبل بازار علاقے سے ایک دستی بم برآمد کیا۔ دھماکہ خیز مواد کو محفوظ کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
دریں اثناء ضلع چورا چند پور کے علاقے کے گیلجنگ میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔
ضبط شدہ اشیاء میں ایک آر پی جی گرنیڈ، تین 30 ایم ایم گرینیڈ، ایک 81 ایم ایم مارٹر بم، ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی)، دو 40 ایم ایم گرینیڈ، دو سنگل بیرل رائفلز اور سات زندہ 7.62 ایم ایم کارتوس شامل ہیں۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ آپریشن جاری ہے اور برآمد شدہ اشیاءسے جڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ