لبنانی وزیراعظم کاآئی آر جی سی پرلبنان میں حزب اللہ کی کارروائیوں کی کمان کرنے کا الزام
تہران،23مارچ(ہ س)۔ایران کے پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ارکان اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ میں حزب اللہ کی کارروائیوں کی کمان کر رہے ہیں، لبنان کے وزیرِ اعظم نواف سلام نے اتوار کے روز العربیہ کو ایک انٹرویو میں بتایا۔انہوں نے آئی آر جی سی کی طرف
لبنانی وزیراعظم کاآئی آر جی سی پرلبنان میں حزب اللہ کی کارروائیوں کی کمان کرنے کا الزام


تہران،23مارچ(ہ س)۔ایران کے پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ارکان اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ میں حزب اللہ کی کارروائیوں کی کمان کر رہے ہیں، لبنان کے وزیرِ اعظم نواف سلام نے اتوار کے روز العربیہ کو ایک انٹرویو میں بتایا۔انہوں نے آئی آر جی سی کی طرف سے اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کرنے کے اعلان کی طرف اشارہ کیا جو تنازعے کا ر±خ لبنان کی طرف موڑنے میں اس کے کردار کا ثبوت ہے۔سلام نے حزب اللہ پر تنقید کی کہ اس نے اسرائیل پر راکٹ داغ کر لبنان کو بھی تنازع میں گھسیٹ لیا۔

انہوں نے کہا، یہ اعلان کیا گیا کہ یہ جنگ خامنہ ای کے قتل کا بدلہ تھی تو اس کا مطلب ہے کہ یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی۔یاد رہے کہ حزب اللہ نے دو مارچ کو ایران کے رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر راکٹ داغنا شروع کر دیے۔قبرص میں اس ماہ کے اوائل میں ایک واقعے میں ایک برطانوی فوجی مرکز پر ایرانی ساختہ ڈرون کا حملہ ہوا جس کا حوالہ دیتے ہوئے سلام نے کہا کہ یہ حملہ آئی آر جی سی نے کیا تھا جو یہاں موجود ہے اور بدقسمتی سے لبنان میں فوجی کارروائی کا انتظام کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا، یہ لوگ جعلی پاسپورٹ بنا کر غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے۔قبرص نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے یہ ڈرون ممکنہ طور پر براہِ راست ایران سے نہیں بلکہ لبنان سے چلایا گیا تھا۔لبنانی حکومت نے اس ماہ ملک میں آئی آر جی سی کی کسی بھی سرگرمی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا اور حزب اللہ کی فوجی کارروائیوں پر پابندی لگانے کا بے مثال قدم اٹھاتے ہوئے گروپ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ہتھیار ریاست کے حوالے کر دے۔سلام نے کہا، ہم اپنے فیصلوں کے لیے پرعزم ہیں اور ان پر عمل درآمد کے لیے کام کر رہے ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande