بنگلورو-میسور ایکسپریس وے پر حادثے میں چار افراد ہلاک
بنگلورو، 23 مارچ (ہ س) بنگلورو-میسور ایکسپریس وے پر پیر کی صبح ایک حادثے میں چار مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ کیرالہ کی ایک پرائیویٹ ٹریول کمپنی کی بس کیرالہ سے بنگلورو جا رہی تھی۔ جب بس کنٹرول کھو بیٹھی اور رام نگر ضلع کے چن
حادثہ


بنگلورو، 23 مارچ (ہ س) بنگلورو-میسور ایکسپریس وے پر پیر کی صبح ایک حادثے میں چار مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ کیرالہ کی ایک پرائیویٹ ٹریول کمپنی کی بس کیرالہ سے بنگلورو جا رہی تھی۔ جب بس کنٹرول کھو بیٹھی اور رام نگر ضلع کے چننا پٹنہ تعلقہ میں پوٹاپندوڈی کے قریب ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور چار مسافروں کی موت ہو گئی۔

مرنے والوں کی شناخت محمد پران (22) اور رفیز (45) دونوں کیرالہ کے رہنے والے اور راشد (45) اور ساکر (27) دونوں بنگلورو کے رہنے والے کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ ڈرائیور سو گیا ہو گا۔ حادثے میں کئی مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande