
نئی دہلی، 23 مارچ (ہ س)۔
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے شہید دیوس پر ملک کے عظیم انقلابیوں — بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو — کو خراج عقیدت پیش کیا۔
پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ ان بہادرسپوتوں کی قربانی، حب الوطنی اور ہمت ہمیشہ آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔ ان عظیم انقلابیوں کے نظریات سے متاثر ہو کر ملک ان کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کی طرف بڑھے گا۔
قابل ذکر ہے کہ شہید دیوس ہر سال 23 مارچ کو منایا جاتا ہے، اسی دن 1931 میں برطانوی حکومت نے بھگت سنگھ، سکھ دیو تھاپر اور شیورام راج گرو کو پھانسی دی تھی۔ ان تینوں انقلابیوں نے ہندوستان کی تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ