ڈوڈہ پولیس نے مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔
جموں, 23 مارچ (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے مفرور ملزمین کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک طویل عرصے سے فرار اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھرمیندر کمار ولد پریم لال، سکنہ لائروت تحصیل بھالہ ضلع ڈوڈہ،
Arrested


جموں, 23 مارچ (ہ س)۔

ڈوڈہ پولیس نے مفرور ملزمین کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک طویل عرصے سے فرار اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھرمیندر کمار ولد پریم لال، سکنہ لائروت تحصیل بھالہ ضلع ڈوڈہ، سال 2023 سے قانون کی گرفت سے بچ رہا تھا۔ ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا کی ہدایات پر پولیس اسٹیشن بھدرواہ کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس کی قیادت اے ایس آئی راج کمار کر رہے تھے، جبکہ کارروائی کی نگرانی ایس ڈی پی او بھدرواہ اور ایس ایچ او بھدرواہ نے کی۔

پولیس نے بتایا کہ تکنیکی شواہد اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ٹیم جے پور پہنچی، جہاں مسلسل کوششوں کے بعد ملزم کو سندھی کیمپ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ بعد ازاں اسے بھدرواہ منتقل کر دیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم کو عدالت منصف/جے ایم آئی سی بھدرواہ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکہ پر اسے ضمانت پر رہا کرنے کی اجازت دے دی۔پولیس نے کہا کہ مفرور اور مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande