تاریخ کے آئینےمیں 24 مارچ: لاک ڈاؤن کا تاریخی فیصلہ
قومی اور عالمی تاریخ میں 24 مارچ کی تاریخ بہت سے اہم واقعات سے نشان زد ہے۔ ہندوستان کے تناظر میں، اس دن کو خاص طور پر 2020 میں لیے گئے ایک بڑے فیصلے کے لیے یاد کیا جاتا ہے، جب ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی۔بڑھتے انفیک
Column-On-this-day-24-March


قومی اور عالمی تاریخ میں 24 مارچ کی تاریخ بہت سے اہم واقعات سے نشان زد ہے۔ ہندوستان کے تناظر میں، اس دن کو خاص طور پر 2020 میں لیے گئے ایک بڑے فیصلے کے لیے یاد کیا جاتا ہے، جب ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی۔بڑھتے انفیکشن اور خوف کے ماحول کے پیش نظر وزیر اعظم مودی نے پورے ملک میں لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کر دیا تھا، جس کا مقصد اس وبا کو پھیلنے سے روکنا تھا۔

دیگر اہم واقعات

1046 - ناصر خسرو نے مشرق وسطیٰ کا سفر شروع کیا اور اس سفر کے چھ سال بعد اس نے سفرنامہ تحریر کیا جسے آج بھی فارسی زبان کی بہترین تخلیقات میں شمار کیا جاتا ہے۔

1307 - دیواگیری (دولت آباد) کے ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے قلعہ پر ملک کافور نے علاو¿الدین خلجی کی قیادت میںقبضہ کر لیا۔

1603 - انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ اول کا انتقال ہوا۔

1783 - محکمہ آثار قدیمہ (جیولوجیکل سروے آف انڈیا) قائم ہوا۔

1855 - کلکتہ سے آگرہ کے درمیان پہلا لمبی دوری کا ٹیلی گرافک پیغام بھیجا گیا۔

1882 - ڈاکٹر رابرٹ کوچ نے وہ بیکٹیریا دریافت کیا جو تپ دق کا سبب بنتا ہے۔

1931 - گاندھی جی نے گاندھی -اِرون معاہدے کے بعد سول نافرمانی کی تحریک ختم کی۔

1953 - دنیا بھر میں یہ افواہیں پھیل گئیں کہ 1928 میں اقتدار سنبھالنے والے معروف سوویت رہنما جوزف اسٹالن کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی موت کی تصدیق ایک دن بعد ہوئی۔

1958 - ایکسپلورر 2، ایک فوجی سیٹلائٹ جو ریاستہائے متحدہ امریکہ کی طرف سے کیپ کیناورل، فلوریڈا سے لانچ کیا گیا تھا، زمین کی فضا میں واپس آیا اورٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔

1966 - برٹش اوورسیز ایئرویز کارپوریشن کا بوئنگ 707 طیارہ جاپان کے ماؤنٹ فوجی میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام 124 افراد ہلاک ہو گئے۔

1970 - جوہری عدم پھیلاؤ کا معاہدہ عمل میں آیا۔ اس معاہدے پر 24 نومبر 1969 کو دستخط ہوئے اور 45 ممالک نے اس کی توثیق کی۔

1977 - مرار جی دیسائی ہندوستان کے چوتھے وزیر اعظم بنے اور ملک میں پہلی غیر کانگریسی حکومت قائم کی۔

1979 – ہندی فلموں کے اداکار عمران ہاشمی کی پیدائش۔

1987 - ایکواڈور میں زلزلوں کے ایک سلسلے نے پورے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ تقریباً 2,000 افراد کی ہلاکت اور 75,000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

1993 - کینیڈین اسپرنٹر بین جانسن پر ممنوعہ ادویات لینے کے بعد ایتھلیٹکس میں حصہ لینے پر تاحیات پابندی لگا دی گئی۔

1998 - سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایک بم دھماکے میں تقریباً 32 افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

1998 - ایک شدید طوفان مغربی بنگال کے دانتن کے قریب ٹکرا گیا، 250 افراد ہلاک اور 3000 زخمی ہوئے۔

2003 - تپ دق سے بچاؤ کے بارے میں بیداریاور اس پر قابو پانے کی کوششیں جاری رکھنے کے لیے دنیا بھر میں تپ دق کا عالمی دن منایا گیا۔

2007 - آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن نے ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری اسکور کی۔

2008 - چھٹے تنخواہ کمیشن نے مرکزی حکومت کے ملازمین اور افسران کے لیے اوسطاً 40فیصد تنخواہ میں اضافے کی سفارش کی۔

2010 - آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا خلائی مرکز سے اسرو کے ذریعہ تیار کردہ تین ٹن وزنی پے لوڈ ساؤنڈنگ راکٹ کا کامیاب تجربہ۔

2024 - نائیجیریا میں اغوا کیے گئے تقریباً 300 اسکول کے بچوں میں سے 137 کو رہا کر دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande