وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو خراج عقیدت پیش کیا
پٹنہ، 23 مارچ (ہ س)۔ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کنکر باغ کے لوہیا نگر میں منعقدہ ایک ریاستی تقریب میں سماجوادی تحریک کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے مجسمہ پر گلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ا
وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو خراج عقیدت پیش کیا


پٹنہ، 23 مارچ (ہ س)۔ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کنکر باغ کے لوہیا نگر میں منعقدہ ایک ریاستی تقریب میں سماجوادی تحریک کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے مجسمہ پر گلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، دیہی تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری، وزیر زراعت رام کرپال یادو، ایم ایل اے شیام رجک، قانون ساز کونسلر سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی کے علاوہ متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات نے رام منوہر لوہیا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے فنکاروں نے حب الوطنی گیت اور بہار گیت گائے اور آرتی (پوجا) کی رسومات ادا کیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande