سانبہ میں سابق سرپنچ کے دروازے پر زور دار دھماکہ
سانبہ میں سابق سرپنچ کے دروازے پر زور دار دھماکہ جموں، 23 مارچ (ہ س)۔ ضلع سانبہ کے گھگوال علاقے میں پیر کی علی الصبح ایک زور دار دھماکہ ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ گھگوال کے سابق سرپنچ جے رام شرما کے گھر کے مرکزی
Bkast


سانبہ میں سابق سرپنچ کے دروازے پر زور دار دھماکہ

جموں، 23 مارچ (ہ س)۔ ضلع سانبہ کے گھگوال علاقے میں پیر کی علی الصبح ایک زور دار دھماکہ ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ گھگوال کے سابق سرپنچ جے رام شرما کے گھر کے مرکزی دروازے کے قریب پیش آیا۔ دھماکے کی شدت کے باعث لوہے کا گیٹ بری طرح تباہ ہو کر زمین پر گر گیا۔

تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے تاکہ دھماکے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande