ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بگھا۔2 میں ریلوے پھاٹک بندکئے جانے کے خلاف کینڈل مارچ نکالا گیا
مغربی چمپارن (بگھا)، 22 مارچ (ہ س)۔ گورکھپور ریلوے ڈویژن کے ذریعہ گورکھپور-نرکٹیاگنج ریل سیکشن واقع بگھا-2 میں ریلوے پھاٹک کو بند کرنے کے خلاف پرامن کینڈل مارچ نکال کر گذشتہ دیر شب احتجاج کیا۔ بگھا میں ریلوے پھاٹک بند کرنے کے فیصلے کے خلاف تا
ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بگھا۔2 میں ریلوے پھاٹک بندکئے جانے کے خلاف کینڈل مارچ نکالا گیا


مغربی چمپارن (بگھا)، 22 مارچ (ہ س)۔

گورکھپور ریلوے ڈویژن کے ذریعہ گورکھپور-نرکٹیاگنج ریل سیکشن واقع بگھا-2 میں ریلوے پھاٹک کو بند کرنے کے خلاف پرامن کینڈل مارچ نکال کر گذشتہ دیر شب احتجاج کیا۔

بگھا میں ریلوے پھاٹک بند کرنے کے فیصلے کے خلاف تاجروں اور مقامی باشندوں کا غصہ بگھا والمیکی نگر شاہراہ پر واضح تھا۔ سینکڑوں افراد نے موم بتیاں اٹھا کرا سٹیٹ بنک چوراہے سے ریلوے اسٹیشن تک پرامن مارچ کیا اور انتظامیہ کے خلاف آواز بلند کی۔

احتجاج کرنے والے تاجروں کا کہنا تھا کہ ریلوے پھاٹک بند ہونے سے ان کے کاروبار شدید متاثر ہوں گے۔ مقامی باشندوں نے بھی خدشہ ظاہر کیا کہ اس فیصلے سے ہزاروں طلباء کی تعلیم متاثر ہوگی۔

اگر ریلوے پھاٹک بند ہو گیا تو ہمارا کاروبار ٹھپ ہو جائے گا اور چھوٹے بچوں کو تقریباً 50 فٹ اونچی سیڑھیاں چڑھنے میں بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مظاہرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گیٹ بند کرنے سے پہلے متبادل انتظامات مثلاً انڈر پاس یا دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

فی الحال اس معاملے پر انتظامیہ کی طرف سے کوئی ٹھوس ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ حالانکہ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج میں شدت آئے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande