ایل جی نے پویترا چھڑی یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ
جموں, 22 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز شری ماتا ویشنو دیوی جی پرچین مارگ پویترا چھڑی یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور اس موقع پر مذہبی رسومات میں بھی شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پل
Lg


جموں, 22 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز شری ماتا ویشنو دیوی جی پرچین مارگ پویترا چھڑی یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور اس موقع پر مذہبی رسومات میں بھی شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق، منوج سنہا نے یاترا کے آغاز کے ساتھ عقیدت مندوں کے ہمراہ پربھات پوجا میں شرکت کی اور نگروٹہ میں واقع مقدس کول کنڈولی مندر میں حاضری دے کر دعائیں مانگیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے تمام یاتریوں کے لیے محفوظ اور روحانی طور پر بابرکت یاترا کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور جے ماتا دی کا نعرہ بھی لگایا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande