
نئی دہلی،22مارچ(ہ س)۔ عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مسلم طبقہ کے ایک وفد نے اروند کیجریوال سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی اور انہیں تحائف پیش کئے۔ سماجی و سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں بھائی مہربان قریشی (سابق چیئرمین، مچھلی مرغا منڈی)، حاجی تاج محمد (سابق نائب صدر، دہلی اردو اکادمی)،ایف آئی اسماعیلی(سابق چیئرمین، عرس کمیٹی)، فیصل مہربان (یوتھ لیڈر، عام آدمی پارٹی)، حاجی شہزاد قریشی، ڈاکٹر مشتاق انصاری (چیئرمین، ایف اے سی ای گروپ)، حاجی ریاض الدین انصاری (سی ایم ڈی، سونم بیکرز)، مستقیم خان (چیف ایڈیٹرسیاسی تقدیر گروپ)، حاجی ریاض الدین انصاری (سی ایم ڈی)۔ ڈاکٹر قمر الحق (جوائنٹ سکریٹری، انسانی جاگرت وکاس سمیتی)، شبانہ عظیم (صدر، ہارمونی ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن فاو¿نڈیشن)، فرزان قریشی (صحافی) اور سراج قریشی (سماجی کارکن) سمیت دیگراہم شخصیات شامل تھیں۔
اروند کیجریوال نے وفد سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پر بھائی مہربان قریشی نے کیجریوال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے لوگ ان کے دور حکومت کو یاد کر رہے ہیں اور موجودہ حالات سے مایوس ہیں۔ دریں اثناایف آئی اسماعیلی نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی واپسی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جذبات ایک بار پھر آپ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔مستقیم خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی ترقی، صفائی، تعلیم، روزگار اور صحت جیسے اہم شعبوں میں پیچھے ہے جس کی وجہ سے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور عام آدمی پارٹی پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔عید کے موقع پر یہ ملاقات جہاں باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے وہیں یہ دہلی کی سیاست میں آنے والے وقت کے اشارے بھی دیتی نظر آتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais