تین لوگوں نے خودکشی کی، چار کی مشکوک حالت میں موت
نوئیڈا، 22 مارچ (ہ س)۔ اترپردیش کے نوئیڈا میں مختلف جگہوں پر رہنے والے تین لوگوں نے ذہنی تناو کے باعث خودکشی کر لی ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ تھانہ سیکٹر 126 کے انچارج انسپکٹر سومیش کمار نے بتایا کہ تھانہ علاقے میں رہنے والے آشوتوش ولد ر
خودکشی کی علامتی تصویر


نوئیڈا، 22 مارچ (ہ س)۔ اترپردیش کے نوئیڈا میں مختلف جگہوں پر رہنے والے تین لوگوں نے ذہنی تناو کے باعث خودکشی کر لی ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

تھانہ سیکٹر 126 کے انچارج انسپکٹر سومیش کمار نے بتایا کہ تھانہ علاقے میں رہنے والے آشوتوش ولد رنجیت کمار (عمر 26 سال، اصل رہائشی بہار) نے گزشتہ رات ذہنی تناو کی وجہ سے اپنے گھر پر پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

تھانہ جیور کے انچارج انسپکٹر سنجے کمار سنگھ نے بتایا کہ تھانہ علاقے کے کانی گڑھی گاوں میں رہنے والی کنواری چنچل دختر سبھاش (عمر 25 سال) نے گزشتہ رات ذہنی تناو کے سبب اپنے گھر پر پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ انہوں نے بتایا کہ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

تھانہ ایکوٹیک-3 کے انچارج انسپکٹر اجے کمار سنگھ نے بتایا کہ گووند کمار ولد وجے بہادر (عمر 29 سال، رہائشی گرام روزہ جلال پور) نے گزشتہ رات ذہنی تناو کی وجہ سے اپنے گھر پر پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

تھانہ نالج پارک کے انچارج انسپکٹر سرویش کمار سنگھ نے بتایا کہ سیکٹر 150 میں واقع ایک سوسائٹی میں رہنے والے محمد وسیم ولد محمد عباس (عمر 43 سال) اپنی سوسائٹی سے مشکوک حالات میں بلندی سے نیچے گر گئے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

تھانہ سیکٹر 39 کے انچارج انسپکٹر ڈی پی شکلا نے بتایا کہ سیکٹر 46 کے بی بلاک میں رہنے والے 25 سالہ نوجوان شیوم ولد اوم پرکاش کو اس کے اہل خانہ نے گزشتہ رات علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ موقع پر پہنچی پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

تھانہ بسرک کے انچارج انسپکٹر کرشن گوپال شرما نے بتایا کہ پرمود کمار (عمر 46 سال) کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ موت کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے پولیس لاش کا پوسٹ مارٹم کروا رہی ہے۔

تھانہ سیکٹر 126 کے انچارج سومیش کمار نے بتایا کہ تریپورہ روی داس ولد چھیدی لال (عمر 52 سال) کی گزشتہ رات مشکوک حالات میں موت ہو گئی ہے۔ ان کی لاش کو پولیس نے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

تھانہ ایکوٹیک-3 کے انچارج انسپکٹر اجے کمار سنگھ نے بتایا کہ سنتوش زوجہ آنجہانی بھولے سنگھ (عمر 85 سال، رہائشی گرام جل پورہ) کی مشکوک حالات میں موت ہو گئی ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande