امریکہ نے ایرانی خام تیل کی خرید و فروخت پر 30 دنوں کی رعایت دی
امریکہ نے ایرانی خام تیل کی خرید و فروخت پر 30 دنوں کی رعایت دی نئی دہلی، 21 مارچ (ہ س)۔ مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے تیل کی خریداری پر عائد پابندیوں میں 30 دنوں کی چھوٹ دی ہے۔ یہ چھوٹ صرف سمندر میں موجود ایرانی تیل کے
کروڈ آئل کے لوگو کا علامتی چتر


امریکہ نے ایرانی خام تیل کی خرید و فروخت پر 30 دنوں کی رعایت دی

نئی دہلی، 21 مارچ (ہ س)۔ مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے تیل کی خریداری پر عائد پابندیوں میں 30 دنوں کی چھوٹ دی ہے۔ یہ چھوٹ صرف سمندر میں موجود ایرانی تیل کے ٹینکروں کی خریداری کے لیے دی گئی ہے، تاکہ عالمی توانائی کی سپلائی بڑھے اور قیمتوں کا دباو کم کیا جا سکے۔ ایران-اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ کے بعد سے ہی خام تیل کی قیمتوں میں بھاری اچھال درج کیا گیا ہے۔

امریکی ٹریژری منسٹر اسکاٹ بیسنٹ نے اس کا اعلان کیا۔ ٹریژری ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ کے مطابق یہ عارضی چھوٹ 20 مارچ سے 19 اپریل تک کے لیے دی گئی ہے۔ دراصل، گلوبل مارکیٹ میں خام تیل کی سپلائی بڑھانے اور دام کو قابو میں رکھنے کے لیے ایسا کیا گیا ہے۔ امریکہ-اسرائیل کی ایران کے ساتھ چل رہی جنگ کی وجہ سے کروڈ کی قیمتیں 110 ڈالر فی بیرل کے پار نکل گئی ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ 28 فروری کو جنگ شروع ہونے سے پہلے یہ 70 ڈالر کے قریب تھی۔ اسکاٹ بیسنٹ نے جاری ایک بیان میں کہا کہ دنیا کے لیے موجودہ خام تیل سپلائی کو عارضی طور پر کھول کر گلوبل مارکیٹ میں تقریباً 14 کروڑ بیرل تیل تیزی سے آئے گا۔ اس سے دنیا بھر میں توانائی کی دستیابی بڑھے گی اور سپلائی پر جو عارضی دباو بنا ہے، اسے کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande