فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل ارجنٹینا 31 مارچ کو زامبیا سے دوستانہ میچ کھیلے گا
بیونس آئرس، 21 مارچ (ہ س)۔ ارجنٹینا فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کےتحت ایک دوستانہ میچ کھیلے گا۔ ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ٹیم کا مقابلہ زامبیا سے ہوگا، جبکہ پہلے یہ میچ گوئٹے مالا کے خلاف طے تھا۔ ارجنٹینا کو اصل میں اس م
Sports-Football-Argentina-Zambia-FriendlyMatch


بیونس آئرس، 21 مارچ (ہ س)۔ ارجنٹینا فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کےتحت ایک دوستانہ میچ کھیلے گا۔ ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ٹیم کا مقابلہ زامبیا سے ہوگا، جبکہ پہلے یہ میچ گوئٹے مالا کے خلاف طے تھا۔

ارجنٹینا کو اصل میں اس ماہ قطر میں اسپین اور میزبان ٹیم کے خلاف ’فائنل سیما ‘کھیلنا تھا۔ دونوں میچ قطر فٹ بال فیسٹیول کا حصہ تھے، اور فائنلسیما لوسیل اسٹیڈیم میں ہونا تھا، جہاں لیونل میسی نے گزشتہ ورلڈ کپ جیتا تھا۔

تاہم، مغربی ایشیا میں جاری تنازعات کی وجہ سے ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا گیا، جس کی وجہ سے ارجنٹینا کو اپنا منصوبہ تبدیل کرنا پڑا۔

عالمی چیمپئنز نے اس کے بعد 27 اور 31 مارچ کو بیونس آئرس میں ہونے والی اپنی دونوں دوستانہ میچیں گھریلو پر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیفا کے قوانین کے مطابق، کوئی بھی ٹیم ایک ہی بین الاقوامی مدت کے دوران دو مختلف براعظموں میں مقابلے نہیں کھیل سکتی۔ اسی وجہ سے گوئٹے مالا کی جگہ زامبیا کو شامل کیا گیا ہے ۔

ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق، ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی کی رہنمائی میں ٹیم 31 مارچ کو شام 8 بجکر 15 منٹ پر لا بومبونیرا اسٹیڈیم میں زامبیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ایسوسی ایشن نے گوئٹے مالا فٹ بال فیڈریشن کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے ضابطوں کی رکاوٹوں کے باوجود تعاون کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande