
ہندوستانی ٹیم جون میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی، دو ٹی-20 میچوں کی سیریز کھیلے گی
نئی دہلی، 21 مارچ (ہ س)۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ ٹی-20 ورلڈ کپ فاتح ہندوستانی ٹیم جون میں آئرلینڈ کے دورے پر جائے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جائے گی۔
یہ سیریز ورلڈ کپ جیت کے بعد ہندوستان کی پہلی ٹی-20 سیریز ہوگی۔ ہندوستان نے 8 مارچ کو احمد آباد میں نیوزی لینڈ کو 96 رن سے ہرا کر خطاب اپنے نام کیا تھا۔
ہندوستان نے گزشتہ آٹھ برسوں میں (2018، 2022 اور 2023) تین بار آئرلینڈ کا دورہ کیا ہے۔ وہیں، 2007 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب ہندوستانی ٹیم بیلفاسٹ میں مقابلہ کھیلے گی۔
دوسری طرف، آئرلینڈ کے لیے یہ دورہ مصروف 2026 شیڈول کا حصہ ہے۔ اسے نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ مقابلہ اور افغانستان کے خلاف پانچ ایک روزہ مقابلے بھی کھیلنے ہیں۔
ہندوستان بمقابلہ آئرلینڈ سیریز کا پروگرام
پہلا ٹوئنٹی-20 مقابلہ: 26 جون، دوپہر 3.00 بجے (مقامی وقت)، اسٹارمونٹ کرکٹ میدان، بیلفاسٹ۔
دوسرا ٹوئنٹی-20 مقابلہ: 28 جون، دوپہر 3.00 بجے (مقامی وقت)، اسٹارمونٹ کرکٹ میدان، بیلفاسٹ۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن