منی پور میں بڑے پیمانے پر بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد، کے وائی کے ایل عسکریت پسند گرفتار
منی پور میں بڑے پیمانے پر بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد، کے وائی کے ایل عسکریت پسند گرفتار امپھال، 21 مارچ (ہ س)۔ منی پور کے مختلف اضلاع میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز کے ذریعے چلائی گئی بڑے پیمانے پر تلاشی مہم میں بھاری مقدار میں ہتھیار
منی پور میں بڑے پیمانے پر بھاری مقدار میں ہتھیار، گولہ بارود برآمد اور کے وائی کے ایل عسکریت پسند کی گرفتاری کی تصویر۔


منی پور میں بڑے پیمانے پر بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد، کے وائی کے ایل عسکریت پسند گرفتار

امپھال، 21 مارچ (ہ س)۔ منی پور کے مختلف اضلاع میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز کے ذریعے چلائی گئی بڑے پیمانے پر تلاشی مہم میں بھاری مقدار میں ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ پولیس ترجمان نے ہفتہ کو بتایا کہ اس دوران ایک ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم کے سرگرم رکن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

سرکاری معلومات کے مطابق، تھوبل ضلع کے کھونگ جوم اور نونگ پوک سیکمئی تھانہ علاقوں کے تحت مختلف مقامات پر چلائی گئی مہم میں کئی سنگل بیرل بندوقیں، کاربائن، پستول، مارٹر، ہینڈ گرینیڈ اور مختلف کیلیبر کے زندہ کارتوس برآمد کیے گئے۔ ٹینتھا مارونگ بند اور آس پاس کے علاقوں سے بھی اضافی ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کئے گئے۔

امپھال مغربی ضلع کے لاملدینگ اور کامینگ علاقوں میں کی گئی کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک ایس ایل آر، موڈیفائیڈ اسنائپر رائفل، کئی پستول، بڑی مقدار میں کارتوس، کیموفلاج آلات اور دیگر جنگی مواد برآمد کیا، جس سے منظم ہتھیاروں کی ذخیرہ اندوزی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کاکچنگ ضلع کے واباگائی توریل مامئی علاقے سے آئی این ایس اے ایس اور اے کے-56 رائفل، گرینیڈ، ڈیٹونیٹر، ٹیوب لانچنگ ڈیوائس اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے۔

تینگنوپال ضلع میں ایس ایل جوگام، لوئیسی اور سیووم گاوں کے درمیان کے علاقے اور یانگوبونگ گاوں کے قریب بین الاقوامی سرحد کے پاس چلائی گئی مہم میں بڑی تعداد میں آئی ای ڈی، ہتھیار، گرینیڈ اور وائرلیس سیٹ ضبط کیے گئے۔ برآمد شدہ تمام آئی ای ڈی کو سیکورٹی معیارات پر عمل کرتے ہوئے موقع پر ہی ناکارہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

دریں اثنا، منی پور پولیس نے ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم کے وائی کے ایل کے ایک سرگرم رکن لائشرم اشوک میتیئی (42) کو کاکچنگ ضلع سے گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے ایک 303. رائفل، زندہ کارتوس اور دیگر مواد برآمد کیا گیا۔

امپھال مشرقی ضلع کے چامپھائی پہاڑی علاقے، کیراو وانگ کھیم اور ہوئی تروبی علاقوں میں بھی چلائی گئی مہم کے دوران دیسی ہتھیار، رائفل، گرینیڈ، اسموک بم، کارتوس اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے۔

حکام نے بتایا کہ ان مسلسل مہموں سے ریاست میں عسکریت پسندانہ سرگرمیوں پر قابو پانے اور سیکورٹی کے نظام کو مضبوط کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande