مدھیہ پردیش میں موسم کا مزاج بدلا، 42 اضلاع میں بارش اور اولے گرے، آج 14 اضلاع میں الرٹ
مدھیہ پردیش میں موسم کا مزاج بدلا، 42 اضلاع میں بارش اور اولے گرے، آج 14 اضلاع میں الرٹ ۔ ریاست کے کئی شہروں کے درجہ حرارت میں گراوٹ آئی بھوپال، 21 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں گزشتہ 72 گھنٹوں سے موسم کا مزاج بدلا ہوا ہے۔ سائیکلونک سرکولیشن اور
ایم پی بارش کا فائل فوٹو


مدھیہ پردیش میں موسم کا مزاج بدلا، 42 اضلاع میں بارش اور اولے گرے، آج 14 اضلاع میں الرٹ

۔ ریاست کے کئی شہروں کے درجہ حرارت میں گراوٹ آئی

بھوپال، 21 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں گزشتہ 72 گھنٹوں سے موسم کا مزاج بدلا ہوا ہے۔ سائیکلونک سرکولیشن اور ٹرف کے ایکٹو رہنے سے ریاست کے 42 سے زائد اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور تیز آندھی کا اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ بھوپال، اندور، گوالیار، جبل پور اور اجین سمیت کئی علاقوں میں مسلسل موسم خراب ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق، 18 مارچ سے ریاست میں مضبوط ویدر سسٹم سرگرم ہے۔ تین ٹرف لائنوں اور ایک سائیکلونک سرکولیشن کی وجہ سے جمعہ کو بھی موسم غیر مستحکم رہا۔ اب یہ سسٹم آگے بڑھتے ہوئے مشرقی اضلاع کو متاثر کرے گا۔ ہفتہ کو بھی یہ سسٹم پوری طرح پرسکون نہیں ہوگا۔ مشرقی مدھیہ پردیش کے 14 اضلاع میں بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، جن میں ریوا اور سنگرولی نمایاں ہیں۔ تیز ہواؤں (تقریباً 74 کلومیٹر فی گھنٹہ) اور ژالہ باری کی وجہ سے گیہوں، کیلا، پپیتا اور سنترے جیسی فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست کے 42 اضلاع کے قریب 112 شہروں اور قصبوں میں بارش درج کی گئی۔ دھار کے بدناور اور بیتول کے گھوڑا ڈونگری میں سب سے زیادہ قریب پون انچ بارش ہوئی۔ وہیں بڑوانی، سیندھوا، بھینس دیہی، ملتائی، بیتول، بھوپال اور دموہ سمیت کئی علاقوں میں آدھا انچ یا اس سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ ژالہ باری کی بات کریں تو علی راج پور، جھابوا، کھنڈوا، ودیشا، چھندواڑہ، جبل پور، دموہ اور سیونی سمیت کئی اضلاع میں اولے گرے، جس سے کھیتوں میں کھڑی فصلیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

مسلسل بارش اور بادلوں کی وجہ سے ریاست بھر میں درجہ حرارت میں بھی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ گوالیار میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23.9 ڈگری سیلسیس رہا، جو ایک دن میں 10.6 ڈگری تک گر گیا۔ یہاں دن اور رات کے درجہ حرارت میں صرف 4.7 ڈگری کا فرق رہا۔ کھجوراہو میں سب سے زیادہ 10.9 ڈگری کی گراوٹ درج کی گئی۔ ریاست کے کئی شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سے نیچے پہنچ گیا ہے۔ گوالیار، دتیا، ستنا، ریوا، کھجوراہو، بھوپال اور جبل پور سمیت کئی شہروں میں ٹھنڈک کا اثر محسوس کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، موجودہ سسٹم 21 مارچ تک سرگرم رہے گا۔ اس کے بعد 22 مارچ سے ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس شمال مغربی ہندوستان میں اثر دکھائے گا، حالانکہ اس کا اثر نسبتاً کمزور رہے گا۔ وہیں 26 مارچ کے آس پاس ایک اور نیا سسٹم سرگرم ہونے کا امکان ہے، جو ریاست میں پھر سے بارش لا سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande