ضلع ڈوڈہ میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی
جموں, 21 مارچ (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ میں عیدالفطر کا تہوار مذہبی عقیدت، جوش و خروش اور بھائی چارے کے ماحول میں منایا گیا، جہاں فرزندان توحید کی بڑی تعداد نے عیدگاہ ڈوڈہ میں عید کی خصوصی نماز ادا کی۔نماز عید کی امامت جامع مسجد ڈوڈہ کے امام نے کی، جبکہ اس م
Eid


جموں, 21 مارچ (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ میں عیدالفطر کا تہوار مذہبی عقیدت، جوش و خروش اور بھائی چارے کے ماحول میں منایا گیا، جہاں فرزندان توحید کی بڑی تعداد نے عیدگاہ ڈوڈہ میں عید کی خصوصی نماز ادا کی۔نماز عید کی امامت جامع مسجد ڈوڈہ کے امام نے کی، جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کرشن لال، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ کمار مہتا، معزز شہریوں اور سول و پولیس انتظامیہ کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے عید کے موقع پر سیکورٹی، ٹریفک نظم و نسق اور دیگر بنیادی سہولیات کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے تھے، جس کے باعث تقریبات پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوئیں۔ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے اس موقع پر عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار بھائی چارے، امن اور باہمی ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے تقریبات کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھنے میں عوام کے تعاون کو سراہا۔

ضلع کے دیگر علاقوں کی عیدگاہوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande